AUD/USD کی محدود رینج میں ٹریڈ، Bullish ریلی میں کمی۔

AUD/USD آج گراوٹ کے بعد چین میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم ہونے کی اطلاعات کے سامنے آنے پر 0.6700 کی سطح پر مستحکم ہو رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر USD کساد بازاری (Recession) کے خطرے کے باعث آج دوبارہ دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے، آج فیڈرل ریزرو (Fed) کے چیئرمین جیروم پاول کی طرف سے اگرچہ شرح سود بڑھانے کا اشارہ دیا گیا ہے تاہم ان کے بیان سے مانیٹری پالیسی کی کسی واضح سمت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ بدھ کے روز وہ عالمی معیاری وقت (GMT) کے مطابق 18:30 بجے پالیسی تقریر بھی کرنیوالے ہیں جس میں معیشت اور مانیٹری پالیسی کے عنوان سے وہ تقریر کرنیوالے ہیں۔ جس کے بعد FOMC کی دسمبر پالیسی کے بارے میں واضح پیشگوئی کی جا سکے گی۔ شرح سود میں اضافے کے اعلان کے انتظار میں امریکی ڈالر کے سرمایہ کار امریکی ڈالر کی پوزیشنز فروخت کر رہے ہیں۔ اور مانیٹری پالیسی کے کسی واضح سمت اختیار کرنے تک امریکی ڈالر بیک فٹ پر ہی ٹریڈ کرتا نظر آ سکتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آسٹریلین ڈالر آج ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6700 کی مضبوط سپورٹ سے نیچے 0.6641 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تاہم چینی لاک ڈاؤن میں نرمی کی خبروں کے بعد یہ دوبارہ 0.6703 کی سطح سے اوپر چلا گیا۔ آج AUD/USD اپنی 20 اور 100SMA سے اوپر اور 200SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسکے ایک محدود رینج میں ٹریڈ کرنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے 35 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 45 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Sideways یعنی نیوٹرل ہے۔ آج اسکی رینج 0.6641 سے 0.6709 تک رہی ہے۔ اگر موجودہ سطح سے اوپر اس کی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد 0.6715 پر ہے جبکہ اسکے بعد 0.6745 اور 0.6785 ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.6685 , 0.6645 اور 0.6615 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button