آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان

آج آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں آج جاری ہونیوالی امریکی GDP رپورٹ کے پیش نظر عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں رسک فیکٹر کی واپسی ہے جس سے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چینی اور دیگر ایشیائی مارکیٹس میں چینی سال نو اور نئے قمری سال کی تعطیلات کی وجہ سے سرمایہ کاری کا کم Flow ہے جس سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مارکیٹس کے شیئر والیومز میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ رواں سال کے رجحان سے ہی عالمی معاشی اور جغرافیائی پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر عالمی سرمایہ کار محتاط انداز میں ٹریڈ کر رہے ہیں اور اسٹاکس کی مثبت ٹریگرز کے باوجود معمول سے کم طلب (Demand) ہے۔

آج ASX200 انڈیکس 22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7468 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج Aussies انڈیکس نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 7490 کی سطح سے کیا۔ جس کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 7453 سے 7507 کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں 65 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی کم شیئر والیوم اور سرمایہ کاری کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ NZX50 انڈیکس 25 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 12021 کی سطح پر آ گیا ہے۔ کیویز انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 11968 سے 12039 کے درمیان ہے۔ جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں محض 1 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے، جو کہ معمول سے 30 فیصد سے زیادہ کم ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button