پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر مندی کا رجحان۔

( مارکیٹ سمری) پاکستان اسٹاک مارکیٹ Pakistan Stock Market میں دن بھر مندی کا رجحان۔ مارکیٹ 45652 کی سطح پر بند۔ لاہور: ( فائنانشل نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ Pakistan Stock Market میں آج کاروباری دن کے اختتام پر کے-ایس-سی 100 انڈیکس 290 پوائنٹس کی کمی سے 45652 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مجموعی طور پر مارکیٹ میں 5 ارب 62 کروڑ روپے کی لاگت کے سودے 18 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت میں طے ہوئے۔

100 کمپنیز کے شیئرز میں کل کی نسبت تیزی جبکہ 205 کمپنیز کے شیئرز کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ 24 کمپنیز کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آج کا والئیم لیڈر 1 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت کے ساتھ لوٹ کیمیکل رہاجبکہ سی نرجائس پاکستان لمیٹڈ ایک کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ ایک کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button