گذشتہ روز PSX کے والیوم لیڈرز اور بہترین اسٹاکس

گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں 7 ماہ کے بعد 26 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی قیمت 10 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں سرمائے کے حجم (Capitalization) میں 1.87 فیصد کا اضافہ ہوا۔ PSX کا والیوم لیڈر 2 کروڑ 6 لاکھ سے زائد شیئرز کے لین دین کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 44 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP) دوسرے اور 1 کروڑ 32 لاکھ کے ساتھ پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) تیسرے نمبر پر ریا۔

ان کے علاوہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (SNGP)، ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG), فوجی سیمنٹ کمپنی لیمیٹڈ (FCCL), سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY), میزان بینک لیمیٹڈ (MEBL), پائینیئر سیمنٹ (PIOC), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL) بھی سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم کے لحاظ سے بہترین اسٹاکس رہے۔

شیئرز کی قدر میں اضافے کے لحاظ سے ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG) سب سے بہترین اسٹاک رہا۔ جس کی قدر 3 روپے 90 پیسے کے اضافے سے 111 روپے 32 پیسے فی شیئر کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (SNGP) کی فی شیئر قدر 2 روپے 52 پیسے کے اضافے سے 41 روپے 50 پیسے اور پائینیئر سیمنٹ (PIOC) 2 روپے 8 پیسے اضافے سے 50 روپے 7 پیسے پر آ گئی ہے۔ ان کے علاوہ پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) کی قدر میں بھی 2 روپے 2 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 80 روپے کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کر کے 80 روپے 17 پیسے فی شیئر ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز اوینسیون لیمیٹڈ (AVN) کی قدر میں 1 روپے 37 پیسے کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد یہ 65 روپے 62 پیسے فی شیئر کے لیول پر آ گیا ہے۔ میزان بینک لیمیٹڈ (MEBL) کی قدر میں 1 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 89 روپے 74 پیسے فی شیئر میں فروخت ہوتا ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز سب سے زیادہ کمی فلپ مورس پاکستان لیمیٹڈ (PMPK) کے شیئرز کی قدر میں ہوئی ہے، جو کہ 42 روپے 72 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 527 روپے 3 پیسے پر آ گیا ہے۔ جبکہ اسماعیل انڈسٹریز کی فی شیئر قیمت 37 روپے 50 پیسے کی مندی کے بعد 462 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ ان کے علاوہ ٹاولرز لیمیٹڈ (TOWL) 7 روپے 78 پیسے نیچے 96 روپے 2 پیسے فی شیئر پر بند ہوا ۔

سیکٹر پرفارمنس کے اعتبار سے ٹیکنالوجی سیکٹر کے اسٹاکس کی کارکردگی سب سے متاثرکن رہی۔ اس سیکٹر کی سبھی کمپنیاں بالخصوص ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG), اوینسیون لیمیٹڈ (AVN), نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (NETSOL) اور سسٹمز لیمیٹڈ (SYS) سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ اسکے علاوہ آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر اور مارکیٹنگ سیکٹرز بھی سرمایہ کاری کا اچھا حجم سمیٹنے میں کامیاب رہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button