PSX میں کاروباری دن کا تیزی پر اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ حکومت کی طرف سے عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے عملی اقدامات کے آغاز کے اور عالمی ادارے کے نویں جائزے کے مکمل ہونے کی توقعات کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ آج ڈالر ریٹ کی مستقل قیمت کے خاتمے (Dollar Cap) کے بعد قرض پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ جس سے IMF کے پروگرام کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ آج مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی سرمایہ کاری کا بہترین حجم (Capitalization) اور متاثرکن شیئر والیوم دکھائی دیئے۔

آج KSE100 انڈیکس 729 پوائنٹس کے اضافے سے 39784 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 39945 رہی۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 311 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14800 پر بند ہوا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14488 سے 14853 کے درمیان رہی ۔ آج شیئر بازار میں 355 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 228 کی قدر میں تیزی، 105 میں کمی جبکہ 22 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ آج مارکیٹ میں 1 لاکھ 37 ہزار 1 سو 45 ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ جن میں 26 کروڑ 49 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 10 ارب 57 کروڑ روپے رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button