USDJPY کی قدر میں کمی ، بینک آف جاپان کی طرف سے مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کے سگنلز

جاپان نے عالمی معاشی بحران میں مسلسل نرم مانیٹری پالیسی اختیار کئے رکھی . جس کی وجہ سے جاپانی کرنسی کی قدر میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی

USDJPY کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے . ینک آف جاپان کی طرف سے مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کے سگنلز  کے بعد جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .

کیا بینک آف جاپان مانیٹری پالیسی تبدیل کرنے جا رہا ہے. ؟

گورنر کازو اویدا نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ منفی شرح سود ختم کرنے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے . واضح رہے کہ جاپان نے عالمی معاشی بحران میں مسلسل نرم مانیٹری پالیسی اختیار کئے رکھی . جس کی وجہ سے جاپانی کرنسی کی قدر میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی . سابقہ گورنر ہاری ہیکو کروڈا کی ریٹائرمنٹ پر عالمی اداروں نے نیے گورنر سے زمینی حقائق کے مطابق تبدیلیوں کی توقعات وابستہ کر لی تھیں تھم ابھی تک وہ اپنے پیشرو کے نقش قدم پر ہے چل رہے ہیں.

حالیہ دنوں کے دوران جاپانی کرنسی کے مقابلے میں  دیگر تمام کرنسیز تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیں . لیکن اس موقعے پر بھی کیش ریٹس میں اضافے کی بجائے اوپن مارکیٹ مداخلت کے بیانات سامنے آئے . لیکن یہ بھی محض زبانی دعوی ثابت ہوئے اور آن گراؤنڈ کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہوئے .

کیا گورنر کازو اویدا جاپانی یں کو سپورٹ دینے کیلئے تیار ہیں .؟

معاشی ماہرین کے مطابق جاپانی کرنسی کو بچانے کیلئے فوری طور پر سخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے . تاہم شاید ابتدائی طور پر بینک آپ  جاپان کے گورنر کسی بڑی تبدیلی کے لئے تیّار نہیں ہیں . آج کے بیان میں بھی انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کرنے سے گریز کیا  . لیکن مارکیٹ پلیئرز کے لئے یہ بھی بہت بڑا قدم ہو گا اگر منفی شرح سود کو ختم کر دیا گیا .

واضح رہے کہ جاپان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پالیسی ریٹس منفی 1 فیصد کے قریب ہیں. اس الٹرا نرم پالیسی پر عالمی معاشی ادارے ، یہاں تک کہ جاپانی حکومت بھی سخت تنقید کر رہے ہیں. آج سربراہ کازو اویدا نے اس موضوع پر خاموشی توڑتے ہوئے منفی ریٹس ختم کرنے کا سگنل دیا ہے. جس سے یقینی طور پر جاپانی یں ایڈوانٹیج حاصل کرے گا. 

USDJPY کا تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے جاپانی یں کے خلاف امریکی ڈالر اسوقت بھی اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر بلش منظر نامہ اختیار کئے ہوئے ہے . جبکہ یہ پہلے ہی 50 اور 100 دنوں کی حرکاتی اوسط کو عبور کر چکا ہے . تاہم آج کے سیشن میں یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد سے نیچے آ چکا ہے. یہاں پر ڈالر 147.١٠ کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے . یہ سپورٹ بریک ہونے پر 147 کا نفسیاتی لیول بھی ٹوٹ سکتا ہے .

USDJPY کی قدر میں کمی ، بینک آف جاپان کی طرف سے مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کے سگنلز

اسکے سپورٹ لیولز 147.١٠ ، 146.6٠ اور 146.3٠ جبکہ مزاحمتی حدیں 147.8٠، 148.١٠ اور 148.5٠ ہیں .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button