بٹ کوائن کی قدر میں گراوٹ کا ٹیکنیکی جائزہ

آج کرپٹو کرنسیز ( Cryptocurrencies ) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ Bitcoin آج عالمی مارکیٹس (Global Markets ) کے امریکی سیشنز (U.S Sessions ) کے آغاز پر 19 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔ اسوقت دنیا کی یہ سب سے بڑے کرپٹو کرنسی 18900 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بٹ کوائن اپنی گذشتہ 200 گھنٹے کی اوسط قدر (Average Value ) سے بھی نیچے آ گیا ہے۔ اور Trendline کو توڑ کر Bears کے زیر اثر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسکی 200 گھنٹے کی اوسط قیمت کی ٹرینڈ لائن Blue Line جبکہ 100 گھنٹے کی اوسط Green Line کے ساتھ 19200 سے 20300 کے درمیان بنتی ہے۔ جبکہ اسکی Moving Average گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19250 رہی ہے۔ اگرچہ 15 ستمبر سے اب تک اسکی قدر میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے تاہم اسوقت بٹ کوائن کے Fundamentals اپنی نفسیاتی حد ( R1 ) سے نیچے 18300 کی سپورٹ لائن ( S1 ) پر انحصار کر رہے ہیں جو کہ اسکا Bearish Zone ہے ۔ جبکہ 200 گھنٹے کی Blue Line کی دوسری نفسیاتی حد 20200 ہے اور جیسے ہی Bitcoin اس حد کو عبور کرتا ہے اس پر Bullish Momentum غالب آ جاتا ہے لیکن اس Resistance کے پاس اور اس سے نیچے Bearish Zone ہے یعنی یہ وہ لیول ہے جہاں پر اس کی فروخت کا سب سے زیادہ رجحان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button