Bitcoin کی تاریخی ریلی میںوقفہ Long-Term Holders نے Profit-Taking شروع کردی

Long-Term Holders Trigger Pullback as Bitcoin Faces Supply Gap Risks

Bitcoin کی تاریخی ریلی  نے مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی جب قیمت $108,000 سے بڑھ کر $123,000 تک پہنچ گئی۔ تاہم جیسے ہی Long-Term Holders نے Profit Taking شروع کی، مارکیٹ میں اچانک وقفہ آیا اور قیمت $117,000 کے نیچے آ گئی۔

Glassnode کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، یہ سال کی سب سے بڑی Profit Realization میں سے ایک تھی، جس نے مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا کر دیا۔

خلاصہ

  • Bitcoin نے $123,000 کی All-Time High تک پہنچنے کے بعد 5% سے زیادہ کی کمی دیکھی۔

  • Long-Term Holders نے $1.96 ارب کے قریب Profits حاصل کیے۔

  • 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر $3.5 ارب کی Profit Realization ہوئی۔

  • $110,000-$116,000 کی رینج میں Supply Gap پیدا ہوا۔

  • Glassnode URPD ڈیٹا سے مارکیٹ کی موجودہ سمت کا پتہ چلتا ہے۔

Glassnode کے مطابق Supply Gap کا خطرہ

Glassnode URPD ڈیٹا کے مطابق، $110,000-$116,000 کے درمیان قیمتوں میں Bitcoin کی کم ٹریڈنگ کی وجہ سے ایک Supply Gap پیدا ہوا ہے۔ اس گیپ کی وجہ سے مارکیٹ تیزی سے کسی بھی سمت میں حرکت کر سکتی ہے. جس سے مختصر مدتی سرمایہ کاروں  کے لئے بڑا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

Bitcoin Price as on 15th July 2025.
Bitcoin Price as on 15th July 2025.

$3.5 ارب کی Historic Profit Realization

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 3.5 ارب ڈالرز کی Profit Realization ہوئی. جس میں سے 56% Long-Term Holders کے حصے میں آیا۔ اس پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ میں Sharp Pullback آیا. اور سرمایہ کار ایک ہفتے کی ریلی  میں حاصل کردہ منافع حاصل کرانے میں کامیاب ہوئے۔

یہ Profit Realization اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ Bitcoin کی قیمت میں ہونے والی تیزی کے دوران Long-Term Holders نے مناسب مواقع پرمنافع  حاصل کر کے اپنی پوزیشن مضبوط کی. جبکہ مارکیٹ میں موجود Supply Gap کے باعث نئے خریداروں کے لئے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں. جو اگلی  Crypto Rally کے لئے مزید محتاط حکمت عملی اپنانے پر مجبور ہوں گے۔

Market کی موجودہ صورتحال اور Bitcoin کا مستقبل

فی الحال بٹ کوئن $116,972 پر ٹریڈ کر رہا ہے، اور مارکیٹ Supply Gap اور پرافٹ ٹیکنگ کے درمیان توازن تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر مارکیٹ اس Pullback کو سنبھالنے میں کامیاب ہو گئی. تو یہ ریلی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے.، ورنہ $110,000 کی سطح پر سپورٹ ٹیسٹ کی جا سکتی ہے۔

Bitcoin کی تاریخی ریلی اور Long-Term Holders کی طرف سے کی گئی پرافٹ ٹیکنگ نے مارکیٹ میں Short-Term Volatility بڑھا دی ہے۔ Glassnode کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں سپلائی گیپس کی وجہ سے تیزی یا کمی کی بڑی موومنٹس کا امکان برقرار ہے. اور سرمایہ کاروں کو مستقبل کی سٹرٹیجی  میں احتیاط سے کام لینا ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button