US Stocks میں کاروباری دن کا مثبت اختتام. Dollar Index اور Bonds Yields میں کمی.

Christmas and New Years Holidays reasoned low volume in markets

US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا. دنیا کے بیشتر ممالک میں Christmas اور سال نو کی تعطیلات کے باعث Markets میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے سائیڈ لائن دکھائی دے رہے ہیں . جبکہ Middle East میں Yemen کے Houthi Rebels کی طرف سے Red Sea میں Bab Almandab Strait کی بندش سے بھی US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے ، جس کا ایڈوانٹیج Global Stocks کو حاصل ہوا ہے .

US Stocks پر اثر انداز ہونے والے عوامل.

دنیا کے زیادہ تر ممالک میں Christmas اور سال نو کی تعطیلات جاری ہیں ، جبکہ محدود  سیشنز ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سے ٹریڈنگ والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے . جبکہ US Federal Reserve کی طرف سے بھی بیانات نہ آنے سے Rates Cut Policy پر بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے . یہی وجہ ہے کہ US Bonds Yields آج 4 فیصد کے قریب اتار چڑھاؤ کی شکار ہیں ، اسی وجہ سے Global Stocks .میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے .

Red Sea کی بندش سے US Bonds Yields میں کمی.

Bab Almandab Straight کی بندش نے International Trade کیلئے Supply Shocks کے خدشات پیدا کر دئیے ہیں . Yemen کے حوثی باغیوں کی طرف سے بحیرہ احمر یعنی Red Sea میں Cargo Ships پر ہونے والے حملوں کے بعد ایک نیا بحران سر اٹھاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، جس کے گہرے اثرات Global Financial Markets پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے .

 حوثی باغی Yemen کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور Israel کی طرف سے Gaza  پر بمباری کے بعد انہوں  نے صیہونی ریاست  سے آنے اور وہاں جانے والے Cargo Ships پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر بہت سے بڑی کارگو تجارتی کمپنیاں اپنے جہازوں کا رُخ موڑنے یا انھیں روکنے پر مجبور ہیں۔

حالیہ دنوں کے دوران White House کی طرف سے خطے میں Maritime Security بڑھانے سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے . تاہم گزشتہ روز بھی کئی Cargo Ships پر حملے کئے گئے ہے ، جس سے سرمایہ کاروں میں US Dollar کی طلب میں کمی دیکھی جا رہی ہے . جبکہ اس سے منسلک Bonds Yields بھی 4 فیصد سے نیچے آ گئی ہیں.

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا .  انڈیکس 111 پوائنٹس اضافے سے  37656 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 37483 سے 37686 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 24 کروڑ 82 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

مارکیٹ کے  وسطی سیشن میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا تاہم اختتامی سیشن میں سرمایہ کاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر خرید داری  ہوئی . یوں دن کا مجموعی منظرنامہ مثبت رہا.

US Stocks میں کاروباری دن کا مثبت اختتام. Dollar Index اور Bonds Yields میں کمی.
Dow Jones

دوسری طرف Nasdaq Composite میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی .معاشی سرگرمیاں 24 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 15099 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 15051  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 7 کروڑ رہا.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button