یورو میں مندی ، USD کی اسٹرینتھ میں اضافہ

اہم معاشی رپورٹس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

یورو محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ US ADP Jobs Report کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے یوئے ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز ریلیز ہونے والے ISM Survey Data کے منفی اعداد و شمار سے بھی مارکیٹ کے رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا ہے۔

فائنانشل رپورٹس اور Geo Political Tensions کے یورو پر اثرات

گذشتہ روز ریلیز ہونیوالے US ISM Data کے منفی اعداد و شمار سے فیڈرل ریزرو کی ستمبر میں ہونیوالی میٹنگ کیلئے Rate Hike Program جاری رکھنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔ جس سے امریکی ڈالر اور 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

خیال ریے کہ FOMC نے جولائی میں 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا تاہم چیئرمین فیڈ جیروم پاول کی پریس کانفرنس میں سخت مانیٹری پالیسی ترک کرنے کے اشارے سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔

پاول نے کوئی واضح اعلان کرنے سے گریز کیا تھا تاہم انکی پریس کانفرنس میں Growth Rate میں اضافے پر زور دینے سے مارکیٹ پلیئر نے آنیوالے مہینوں کے دوران پالیسی ریٹس میں مزید تبدیلی نہ کیا جانا ہی اخذ کیا۔

چینی معاشی پالیسی اور مارکیٹ موڈ میں تبدیلی

گذشتہ روز چینی معاشی پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ جس میں Smart Chips کی درآمدات پر ڈیڈلاک برقرار رہنے اور مقامی سطح پر فنڈز مختص کرنے کا تو کہا گیا تاہم اس میں معاشی بحالی کا کوئی جامع پلان موجود نہیں تھا اور نہ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں استحکام رسد کیلئے کوئی سگنل دیکھا گیا۔ جس سے کساد بازاری (Recession) کا خطرہ دوبارہ امریکی ڈالر کی طلب میں اضافے کا بنیادی محرک بنا۔

جبکہ اس کے مقابلے میں یورو سمیت دیگر تمام کرنسیز اور کماڈٹی اثاثے بیک فٹ پر آ گئے۔ حالیہ عرصے میں بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان ایک عشرے تک معطل رہنے والے رابطوں کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔ تاہم یہ محض ابتداء ہے اور کئی حساس معاملات پر بات چیت ہونا باقی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے EURUSD بیئرش منظرنامہ اور جھکاؤ اختیار کئے ہوئے اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے اور رواں ماہ کی کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ دونوں ٹرینڈ لائنز اسے بنیادی سپورٹ مہیا کر رہی تھیں۔ تاہم 200SMA سے اوپر ہونے کی وجہ سے اس میں بیئرش ریلی کے وسعت اختیار کرنے کا امکان ہے۔

یورو میں مندی ، USD کی اسٹرینتھ میں اضافہ

4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر اسکا محور 1.0970 ہے جو کہ اسکی پہلی سپورٹ بھی ہے۔ اس سے نیچے 1.0930 اور 1.0910 کے لیولز ہیں۔ تیسری سپورٹ بریک ہونے پر یہ فروخت کا دباؤ 1.0950 کی طرف جانے کا سبب بن سکتا ہے۔ جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0990 1.1020 اور 1.1050 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر بننے والی ٹرینڈ لائن 1.1100 کی طرف راستہ ہموار کر دے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button