Bitcoin Price شدید گراوٹ کے ساتھ 67 ہزار پر آ گئی، Rates Cut پر غیر یقینی صورتحال.

Profit taking ahead of Halving Event continues in the Crypto Currencies

Bitcoin Price شدید گراوٹ کے ساتھ 67 ہزار پر آ گئی ہے . گزشتہ روز جاری ہونیوالی US Retail Sales Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار جاری ہونے اور Federal Reserve کی Rates Cut Policy کے پیش نظر آج Asian Sessions سے شروع ہونیوالا فروخت کا رجحان مسلسل جاری ہے . جبکہ ڈیجیٹل معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس گراوٹ کی ایک اور بڑی وجہ Crypto Mining کے Rewards پر مبنی Halving Event نزدیک آنے سے Profit Taking ہے .

Bitcoin Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.

گزشتہ روز جاری ہونے والی US Retail Sales Report اور Producers Price Index کے ملے جلے اعداد و شمار کے بعد FOMC کے آئندہ اجلاس میں Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا. جس کے بعد Digital Assets میں فروخت کی ایک بڑی لہر دیکھی گئی . 

خیال رہے کہ US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں  0.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.3 ، Control Group میں 0.0  جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.3 فیصد اضافہ  واقع  ہوا.

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.30 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ جنوری  2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.53  رہی تھی۔ مجموعی طور پر  یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مایوس کن رہی ہے۔

رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation واضح طور پر اضافہ  ظاہر ہو رہا ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل پانچویں ماہ کمی آئی ہے . اس طرح Federal Reserve کی  آئندہ میٹنگ میں Interest Rates میں فوری طور پر کمی کے امکانات میں ختم ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں  . یہی وہ محرک ہے جو کہ DXY میں تیزی اور Digital Assets کی طلب میں کمی کا سبب بنا .

Halving Event کیا ہے اور اس سے پہلے پرافٹ ٹیکنگ کیوں ہو رہی ہے؟

اس اصطلاح کے معنی Crypto Mining کے عمل میں ریوارڈز دئیے جانے کے بعد Miners کی تعداد کا نصف رہ جانا ہے .

Bitcoin Mining کے نتیجے میں حالیہ عرصے کے دوران بڑے پیمانے خرید داری کا رجحان دیکھا گیا . تاہم 10 January کو Exchange Traded Funds کی منظوری کے بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ دنیا Crypto Fever میں مبتلا ہو گئی . معاشی ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ ایک طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے .

BTC Mining Companies طاقتور کمپیوٹرز سے بھرے Warehouses چلاتی ہیں اور ان Coins کے لین دین کے عوامی Blockchains کو اپ ٹو ڈیٹ رکھتی ہیں۔ اس کام کے عوض Bitcoin کا نظام خود بخود انھیں بٹ کوائنز ایک ایسے عمل کے ذریعے دیتا ہے جسے Mining کہتے ہیں

یوں ہر سال جیسے ہی Bitcoin Halving کا آغاز ہوتا ہے . اس سے قبل ہی Crypto miners کی طرف سے بلند ریٹس پر پرافٹ ٹیکنگ شروع کر دی جاتی ہے . یہی تسلسل رواں برس بھی نظر آ رہا ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

European Sessions کےدوران  Bitcoin تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گیا ہے . آج اسکی قدر میں مجموعی طور پر 3 ہزار ڈالرز کے قریب گراوٹ واقع ہوئی ہے.

Bitcoin Price شدید گراوٹ کے ساتھ 67 ہزار پر آ گئی، Rates Cut پر غیر یقینی صورتحال.
Bitcoin

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button