آسٹریلیا: دوسرے کوارٹر کا ویجز ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔ آسٹریلین ڈالر کی قدر میں کمی

آسٹریلیا کے قومی ادارہ برائے شماریات نے سال کے دوسرے کوارٹر کی روزانہ اجرت کی رہورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ڈیلی ویجز میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے پہلے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق متوقع طور پر 0.8 فیصد اضافے کا تخمینہ تھا۔ اس لحاظ یہ یہ رپورٹ توقعات کے برعکس منفی قرار دی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ آسٹریلین ویجز رپورٹ کی ویٹیج ایمپلائمنٹ رپورٹ کے برابر ہوتی ہے ۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ 12 ماہ کے ساتھ کیا جائے تو روزانہ اجرتوں میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ متوقع سالانہ اضافہ 2.8 فیصد رہنے کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے توقعات کے برعکس اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد آسٹریلین ڈالر کی قدر میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button