سرمایہ کاروں کی US Nonfarm Payrolls رپورٹ پر نظریں، Fed Rate Cut کی توقعات بڑھنے لگیں
Markets Brace for Potential Fed Action as US Labor Market Shows Signs of Cooling
US Nonfarm Payrolls رپورٹ آج ریلیز ہونے جارہی ہے جس سے US Dollar، Gold اور عالمی مارکیٹس میں ہلچل مچنے کا امکان ہے۔ اگر US Labor Market میں کمزوری ظاہر ہوتی ہے تو Fed Rate Cut کی توقعات بڑھ جائیں گی، جس سے Gold کی قیمتوں میں تیزی اور US Dollar کی قدر میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
یہ رپورٹ 12:30 GMT پر جاری ہوگی اور سرمایہ کاروں کی نظریں اس پر جمی ہوئی ہیں کہ آیا Federal Reserve اگلے مہینے شرح سود کم کرے گا یا نہیں۔ واضح رہے کہ عام طور پر یہ رپورٹ ہر ماہ پہلے جمعے کے روز جاری کی جاتی ہے . تاہم اس بار US Independence Day کی تعطیل کے باعث یہ رپورٹ ایک روز قبل ریلیز کی جا رہی ہے.
خلاصہ (Summary):
-
جون میں Nonfarm Payrolls میں صرف 110,000 اضافے کی توقع ہے جو مئی کے 139,000 سے کم ہے.
-
Unemployment Rate 4.3% تک بڑھنے کا امکان ہے.
-
Average Hourly Earnings میں 3.9% YoY اضافے کی پیش گوئی.
-
کمزور Nonfarm Payrolls رپورٹ Fed Rate Cut کی توقعات کو تقویت دے سکتی ہے.
-
US Dollar کے لیے مزید کمزوری اور Gold کے لیے تیزی کا ماحول پیدا ہوسکتا ہے.
-
اگر Nonfarm Payrolls 150,000 سے زیادہ رہتی ہے. اور Unemployment Rate مستحکم رہتی ہے تو Gold کی موجودہ تیزی رک سکتی ہے.
-
مارکیٹس اس ڈیٹا کو Fed Rate Decision کے لیے بطور رہنمائی استعمال کریں گی.
جون کی رپورٹ پر مارکیٹس کی نظریں
آج اس ہفتے US Nonfarm Payrolls رپورٹ کے بعد مارکیٹس میں Fed Rate Cut کے امکانات کے حوالے سے نئی حکمت عملی بننے کی توقع ہے۔ اگر US Labor Market میں کمزوری ظاہر ہوتی ہے تو جولائی میں Fed Rate Cut کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ اسی دوران Gold کی قیمت میں تیزی اور US Dollar میں کمزوری دیکھی جا سکتی ہے. خاص طور پر اگر رپورٹ نے 100,000 سے کم اور Unemployment Rate میں اضافہ ظاہر کیا۔
Fed کے اقدامات اور مارکیٹ کی حکمت عملی
Federal Reserve کے چیئرمین جیروم پاول نے ECB Forum میں کہا کہ "جب تک امریکی معیشت مضبوط ہے، انتظار کرنا دانشمندی ہے”. تاہم انہوں نے واضح کیا کہ "کسی میٹنگ کو ٹیبل سے ہٹایا نہیں جا سکتا”۔ اگر Nonfarm Payrolls کمزور رہتی ہے تو مارکیٹ جولائی میں Fed Rate Cut کے امکانات کو مزید مضبوطی سے قیمتوں میں شامل کرے گی۔
Gold اور US Dollar کی سمت
کمزور Nonfarm Payrolls رپورٹ کے نتیجے میں US Dollar کی قدر میں مزید کمی اور Gold کی قیمتوں میں تیزی متوقع ہے۔ اگر NFP توقعات سے زیادہ نکلتی ہے تو Gold موجودہ ہفتہ وار بلندیوں سے پل بیک کر سکتا ہے اور US Dollar کو وقتی سپورٹ مل سکتی ہے۔
EURUSD کی تکنیکی صورتحال
EURUSD آج 1.1568 پر ٢١ روزہ SMA Support کے قریب پل بیک کی طرف بڑھ سکتا ہے. جبکہ 1.1909 سے اوپر کی بریک سے 1.2000 کی نفسیاتی سطح تک اپ ٹرینڈ برقرار رہ سکتا ہے۔ اگر کمزوری ظاہر ہوئی تو اگلا سپورٹ لیول l 1.1500 اور 50-day SMA پر 1.1414 پر ہوسکتا ہے۔

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



