PSX میں تیزی کا رجحان جاری ، IMF کے ساتھ مثبت مذاکرات اور Current Account Deficit میں کمی .

KSE100 Index is stabilize above 54000 level on third consecutive day .

PSX میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے . جس کی بنیادی وجوہات IMF کے ساتھ پہلے جائزے کیلئے ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیشرفت اور Current Account Deficit میں کمی کا ہونا ہیں .

IMF کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور PSX پر اثرات.

International Monetary Fund کا ایک وفد 2 نومبر کو  Financial Assistance Program کے پہلے جائزے کے لئے  اسلام آباد پہنچا، جو 9 ماہ کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت مستقبل کے حوالے سے اصلاحات کا جائزہ لے رہا ہے .

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت IMF سے 13 جولائی کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی تھی۔ جبکہ نومبر جائزے کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ Standby Arrangements  کے تحت ہونیوالے اس معاہدے کے تحت 9 ماہ کے اس پروگرام میں پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پروگرام جاری رہنے کی صورت میں دوسرا جائزہ فروری میں ہو گا۔ اس شیڈول سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا .

8 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد رواں برس جولائی میں طے پانیوالے اس معاہدے کی شرائط خاصی سخت تھیں۔ جن میں بجلی، گیس اور پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ، خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی Privatization اور Tax System کی شفافیت شامل تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نکات پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ جبکہ Pakistan International Airlines سمیت زیادہ تر حکومتی تحویل کے اداروں کی Privatization کا عمل National commission کے تحت جاری ہے۔

Current Account Deficit میں کمی .

Pakistani Current Account Report جاری کر دی گئی۔  ڈیٹا کے مطابق اکتوبر 2023ء کے دوران ملک کا Current Account Deficit  کم ہو کر 80 لاکھ ڈالرز رہا۔ اس طرح مسلسل دوسرے ماہ بھی یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے .

State Bank of Pakistan  کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  Annual Deficit کم ہو کر 2 ارب 94 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہ گیا۔ جبکہ گذشتہ سال 15 ارب 16 کروڑ ڈالرز تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کے مطابق اگرچہ پاکستان کا Trade Deficit مسلسل کم ہو رہا ہے اس کے باوجود ملک میں Foreign Exchange Reserves گزشتہ تین ماہ سے کم ہو رہے ہیں .

ان اعداد و شمار  کے  Pakistan Stock Exchange پر مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے . یہی وجہ ہے کہ آج KSE100 انڈیکس مسلسل تیسرے روز بھی 54 ہزار کی بلند ترین سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے .

مارکیٹ کی صورتحال .

KSE100 انڈیکس 546 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 54282 پر آ گیا ہے ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 53720 سے 54419 کے درمیان ہے .

PSX میں تیزی کا رجحان جاری ، IMF کے ساتھ مثبت مذاکرات اور Current Account Deficit میں کمی .
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 207  پوائنٹس اوپر 18197 پر ٹریڈ کر رہا ہے .  اسکی بلند ترین سطح 18244 ہے .

KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button