30 اگست 2022 ء کے دن پاکستان اسٹاکس کے والیوم لیڈرز

آج پاکستان اسٹاکس ایکسچینج میں 3 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے ساتھ کے۔الیکٹرک والیوم لیڈر رہا۔ 1 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام دوسرے اور 1 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ فوجی سیمنٹ، پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ، سنرجیکو پاکستان لمیٹڈ اور ہیزکول بھی خرید و فروخت کے لحاظ سے نمایاں اسٹاکس رہے۔ اگر انفرادی طور پر شیئرز کی قدر میں تیزی کی بات کریں تو سیفائر ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قدر میں 75 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد اس کی فی شیئر قیمت 1086 روپے کی سطح تک آ گئی ۔ آج ٹیلی کمیونیکیشن اور فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹرز کے اسٹاکس میں خاصی تیزی دیکھنے میں آئی۔ جبکہ ریفائنریز اور آئل سیکٹرز نے بھی اچھا سرمایہ کاری حجم حاصل کیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button