سٹینفورڈ یونیورسٹی کا FTX کی طرف سے دیئے گئے تحائف واپس کرنے کا فیصلہ۔

ریگولیٹری اداروں کی طرف سے جوزف بینکمین اور باربرا کے خلاف مقدمے کے باعث انتظامیہ نے ڈونیشنز واہس کرنے کا فیصلہ کیا۔

سٹینفورڈ یونیورسٹی FTX کی طرف سے دیئے گئے تحائف واپس کر دے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ریگولیٹری اداروں کی طرف سے جوزف بینکمین اور باربرا فرائڈ کے خلاف مقدمات کے بعد کیا گیا ہے۔

سٹینفورڈ یونیورسٹی کو ملنے والے تحائف کا معاملہ کیا ہے۔ ؟

سٹینفورڈ یونیورسٹی کو ملنے والے تحائف اور ڈونیشنز کی مجموعی مالیت 5.5 ملیئن ڈالرز بنتی ہے۔ دراصل FTX گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور بانی سیم بینکمین فرائڈ کے والدین جوزف بینکمین اور باربرا فرائڈ اس یونیورسٹی کے ہروفیسرز ہیں جنہیں غبن کے معاملے ہر تحقیقات کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔

سٹینفورڈ یونیورسٹی کا FTX کی طرف سے دیئے گئے تحائف واپس کرنے کا فیصلہ۔

FTX معاملے میں مشکوک ٹرانزیکشنز کے سلسلے میں ہونیوالی گرفتاریوں کے بعد یونیورسٹی کے بورذ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا گیا اور کسی قسم کی الزامات سے بچنے کیلئے مختلف مواقع پر بانی FTX کی طرچ سے ملنے والے تمام تحائف اور ڈیجیٹیل اثاثے واپس کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف۔

اسٹینفورذ یونیورسٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے قانونی ماہرین اوع وکلاء کے مشورے سے تمام تحائف واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں لیگل ٹیم کے ذریعے FTX فاؤنڈیشن کو لوٹایا جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button