آسٹریلین محکمہ خزانہ کا کرپٹو اثاثوں کے ریگولیٹری نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ
میلبورن( نیوز رپورٹ)۔ آسٹریلین محکمہ خزانہ نے کرپٹو کرنسیز کے ریگولیٹری نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرائع کے مطابق ریزرو بینک آف آسٹریلیا رواں سال کے دوران کرپٹو اثاثہ جات کے ٹوکنز کی تفصیلات کو مرتب کرے گا۔ محکمہ خزانہ کے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ڈیجیٹل ٹائپ کی تفصیل، انکی بلاک چین ، سٹیبل کوائنز اور دیگر تکنیکی تفصیلات کی ڈیٹا بیس تیار کرے گا تا کہ آسٹریلین میں کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسیز کو دیگر حقیقی کرنسیز کی طرح کنٹرول کیا جا سکے۔ محکمہ خزانہ کے ترجمان کے مطابق ڈیٹا بیس کو مرتب کرنے کے بعد کرپٹو اثاثہ جات کے معاشی اور غیر معاشی پہلوؤں کا آسٹریلین قوانین کے ساتھ مطابقت کا تعین بھی کیا جائے گا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ دو ماہ قبل کرپٹو مارکیٹ کے کریش ہونے کے بعد امریکی فیڈرل ریزرو اور بینک آف انگلینڈ بھی کرپٹو کرنسیز کی قدر کے تعین کے نظام کو ریگولیٹ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔