ایشیئن اور یورپیئن مارکیٹس میں مندی
آج عالمی مارکیٹس کے ایشیئن اور یورپی سیشنز میں منفی رجحان دیکھا گیا یے۔ ایشیئن مارکیٹس میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے جبکہ صرف ممبئی سینسیکس میں اسوقت ٹریڈنگ جاری ہے دوسری طرف یورپی مارکیٹس میں توانائی کے بحران، افراط زر کے اثرات اور یورو کی مسلسل گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے دن کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ایشیائی مارکیٹس میں سب سے زیادہ مندی چینی صنعتی مارکیٹ شینزین کے انڈیکس میں ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 358 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 12096 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 234 پوائنٹس کی کمی سے 19268 اور نیکائی 225 مارکیٹ 128 پوائنٹس کی گراوٹ سے 28313 پر بند ہوئی ہے۔ شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس 61 پوائنٹس کی کمی سے 3215 پر بند ہوا ہے۔ ممبئی سینسیکس 97 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 59128 کے بینچ مارک پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یورپیئن مارکیٹس میں سب سے زیادہ مندی اٹالین فٹ۔سی ایم آئی بی میں ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 87 پوائنٹس کی کمی سے 22292 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ برطانوی فٹ۔سی، جرمن ڈیکس اور فرینچ سی۔اے۔سی سمیت دیگر یورپی مارکیٹس میں ملا جلا لیکن منفی زون میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔