ایف۔ٹی۔ایکس ایکسچیج اور کوائن کے ہیک ہونے کی اطلاعات

گذشتہ دو روز سے FTX کرپٹو پلیٹ فارم سے جڑے تنازعات کا سلسلہ کہیں پر بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔اسی وجہ سے کرپٹو مارکیٹ مسلسل دباؤ میں ہے اور کرپٹو پلیٹ فارم سے سرمائے کا انخلاء جاری ہے۔ FTX بحران کی تازہ ترین قسط میں ایکسچینج اور کوائن مبینہ طور پر Hack ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ گذشتہ رات سے FTX والٹ سے 600 ملیئن ڈالر سے زائد کی کرپٹو کرنسیز چرا لی گئی ہیں۔ جبکہ ایف۔ٹی۔ایکس ٹیلی گرام گروپ نے اپنے صارفین اور سرمایہ کاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی FTX ایپ کو Uninstall کر دیں۔اور ایکسچہنج کی ویب سائٹ کو استعمال نہ کریں ۔ کیونکہ ایف۔ٹی۔ایکس گروپ کے ڈیجیٹل اثاثوں کو ہیک کر لیا گیا ہے اور ہیکرز آن لائن صارفین کے والٹس سے اثاثے تحلیل کر کے رقومات ٹرانسفر کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ گیلوئیس گروپ (Galois) کے ڈیجیٹل اثاثوں میں سے 50 فیصد (100 ملیئن ڈالر) ایف۔ٹی۔ایکس ایکسچینج سے منسلک ہیں۔ گروپ نے ڈیجیٹل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فی الحال کرپٹو پلیٹ فارم کی ویب سائٹ کو استعمال نہ کریں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button