ایف۔ٹی۔ایکس گیٹ سکینڈل: ہیک کئے گئے اثاثے 600 ملیئن ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

کرپٹو ایکسچینج FTX کا بحران مالیاتی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل بنتا جا رہا ہے۔ آج دوپہر تک 60 ملیئن ڈالر کے چوری کردہ اثاثے اب بڑھ کر 600 ملیئن سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اور ابھی بھی مشکوک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دنیا کی بڑی تحقیقاتی ایجنسیز کی طرف سے اس اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ صورتحال کی وضاحت کے لئے FTX انتظامیہ نے ٹیلی گرام کے ذریعے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ نہ تو FTX کی ویب سائٹ استعمال کریں اور نہ ہی کوئی بھی کرپٹو ایپ۔ کیونکہ کرپٹو کی تمام APPS ہی Malware میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ اس لئے سرمایہ کار انہیں فوری طور پر Delete کر دیں۔

جبکہ اس واقعے کے کئی گھنٹوں کے بعد ایکسچینج کی طرف سے رائنے ملر نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ FTX US اور FTX دونوں ہی امریکی عدالت میں دیوالیہ قرار دیئے جانے کی اپیل کے بعد Hack کر لئے گئے ہیں۔ جس کے باعث ایکسچینج کے باقی ماندہ اثاثوں کو کولڈ اسٹورہج میں منتقل کیا جا رہا ہے تا کہ کرپٹو سرمایہ کاروں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ معاشی ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بائنانس۔ایف ٹی ایکس ڈیل سے شروع ہونیوالا بحران آنیوالے دنوں میں دنیا کی مالیاتی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل بن سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button