بٹ کوائن: 19 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ سے نیچے آ گیا۔
آج مسلسل تیسرے دن بٹ کوائن (BTC ) کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ بٹ کوائن نے 19 ہزار کی مضبوط ترین سپورٹ توڑ دی ہے اور اسوقت اسکے آس پاس اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اس سطح کو مسلسل ٹیسٹ کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے جاری کی جانیوالی بیلنس شیٹ میں بٹ کوائنز کی عدم موجودگی ہے۔ یعنی ٹیسلا جو کہ اپنے کرپٹو اثاثہ جات کا 20۔ فیصد ہولڈ کئے ہوئے تھی۔ وہ اسے فروخت کر چکی ہے۔ جبکہ ایلون مسک اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدنے کے دوبار ڈیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں اپنے کرپٹو اثاثے فروخت کر سکتے ہیں۔ ایلون مسک کی طرف سے ٹیسلا کے بڑی مقدار میں شیئرز کی فروخت سے کمپنی کی قدر میں 5 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسلا کے وسیع پیمانے پر شیئرز کی فروخت سے امریکی اسٹاک مارکیٹ S&P میں 0.4 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے. ٹیسلا اور اسپیس۔ایکس کے مالک ایلون مسک نے 2020ء کے دوران بٹ اور ڈوج کوائنز میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی تھی اور انکی سرمایہ کاری کے بعد عالمی سطح پر بٹ کوائن میں وسیع پیمانے پر خریداری کا رجحان پیدا ہو گیا تھا جس سے بٹ کوائن 60 ہزار ڈالر فی کوائن کی سطح سے اوپر اپنے نقطہ عروج تک پہنچا تھا۔ تاہم اس کے بعد بٹ کوائن کی مائننگ کے عمل میں کاربن کے اخراج اور دیگر ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے عالمی تنظیموں کی طرف سے ہونیوالی تنقید کے بعد ٹیسلا کے بانی نے 50 فیصد کے قریب بٹ کوائنز فروخت کر دیئے تھے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔