نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک نے توقعات کے مطابق 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کر دیا۔

ولنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ نے 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ اس سے پہلے جاری کئے گئے تخمینے کے مطابق ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ملک میں شرح سود 2.5 فیصد سے بڑھ کر 3 فیصد ہو گئی ہے۔ حالیہ فیصلہ بینک کے بورڈ کے مانیٹری پالیسی کےجائزہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ سے پہلے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق نیوزی لینڈ میں افراط زر کی شرح 6 فیصد سے زائد ہے اور کورونا کی عالمی وباء کے بعد پہلی بار افراط زر کی اتنی بلند شرح دیکھنے میں آئی ہے۔ اجلاس کے موقع پر 2023 تک نیوزی لینڈ ڈالر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.71 کی سطح تک مستحکم کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ ریزرو بینک کے تمام فیصلوں کا اعلان آج ریزرو بینک کے گورنر پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔ شرح سود میں اضافے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ دسمبر تک شرح سود میں 95 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کا تخمینہ ہے ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button