پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا مثبت اختتام
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے۔ دو دن کی مندی کے بعد آج صبح مارکیٹ کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جو اختتام تک برقرار رہا۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 540 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43366 کی سطح پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں 33 کروڑ 44 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی قیمت 9 ارب 65 کروڑ روپے رہی۔ آج مارکیٹ کے لئے سب سے مثبت پہلو 43 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرنا ہے۔ واضح رہے کہ رعاں ماہ کے دوران اب تک کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 4 ہزار 3 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آج مارکیٹ میں بہترین والیوم اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی دکھائی دی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔