پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا ملے جلے رجحان پر اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا اختتام ملے جلے رجحان( Mixed Trend) پر ہوا. کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس محض ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 41860 پر بند ہوا۔ پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور سیاسی عدم استحکام کے علاوہ ایشیائی مارکیٹس کی سست روی بھی سرمایہ کاروں کے سائیڈ لائن ہونے کی وجوہات میں سے ہیں۔ آج شیئر بازار میں 18 کروڑ 72 لاکھ حصص کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی قیمت 4 ارب روپے کے قریب رہی۔ آج بھی مارکیٹ میں انتہائی کم والیوم اور سرمایہ کاری کا والیوم ریکارڈ کیا گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔