پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تیزی کے رجحان سے ہوا ہے۔ قطر اور سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد معاشی اعشاریوں میں مثبت مومینٹم کی توقع کی جا رہی ہے اور اسکے علاوہ فارن ریزرو کے مسائل میں بھی کمی متوقع ہے۔ آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 102 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43135 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج کاروباری ہفتے کا آخری دن ہے اور جمعے کے وقفے کی وجہ سے دو کاروباری سیشنز ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔