کرپٹو راؤنڈاپ: بٹ کوائن (BTC ) 21 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے قریب۔ ایٹھیریم (ETH ) 16 سو ڈالر کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار۔

آج نئے ہفتے کے آغاز پرکرپٹو کرنسیز (Crypto Currencies ) کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ہفتے کے روز 21 ہزار ڈالرز فی کوائن کی اہم ٹیکنیکی حد (Technical Resistance ) عبور کر لینے والا بٹ کوائن (BTC ) آج 284 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 20987 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم بٹ کوائن بار بار اس سطح کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھیریم (ETH ) کی قدر میں 41 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ کرپٹو کرنسی 1584 ڈالرز پر اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔

لائٹ کوائن (LTC ) آج بھی 2 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 71 ڈالرز کی تاریخی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لائٹ کوائن 51 ڈالرز سے اپنی قدر میں 20 ڈالرز اور سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization ) میں 35 فیصد اضافے کے بعد اس سطح تک آ گیا ہے۔ ایولانچے (Avalanche ) آج قدرے گراوٹ کا شکار ہے اور 1.05 ڈالرز کی کمی کے بعد 18.57 ڈالرز فی کوائن میں فروخت ہو رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے سولانا (Solana ) اور پولکا ڈاٹ (Polkadot ) کا۔ اول الذکر کرنسی 4 ڈالرز کمی کے بعد 32 ڈالرز فی کوائن جبکہ بعد الزکر کرپٹو کرنسی 0.15 ڈالرز کی کمی کے بعد 6.87 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button