کرپٹو مارکیٹ میں تیزی۔ بٹ کوائن (BTC) 17 ہزار سے اوپر آ گیا

آج کرپٹو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بٹ کوائن (BTC) نومبر کے آغاز پر FTX گیٹ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد تین ہفتوں کے بعد 17 ہزار کی اہم نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 17057 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اگرچہ موجودہ سیشن کے دوران اس میں 128 ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران BTC میں مجموعی طور پر 5 سو ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف ایتھیریئم (ETH) آج 13 سو ڈالرز کے قریب جا کر اس اہم مزاحمتی حد (Resistance) کو عبور کرنے میں ناکامی کے بعد موجودہ سیشن میں 1276 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Ripple بھی 0.4000 کے بالکل قریب 0.3990 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دیگر کرپٹو کرنسیز کا جائزہ لیں تو Binance آج 3 سو ڈالرز کی اہم نفسیاتی حد (Psychological Resistance) سے اوپر 300.1609 کے لیول پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ Dogecoin اسوقت 3.42 فیصد کی کمی کے ساتھ 0.1033 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Polkadot بھی 5.5778 اور لائٹ کوائن (LTC) 77.4485 کے لیولز پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button