کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی۔ بٹ کوائن 19 ہزار ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گیا۔

کرپٹو مارکیٹ ( Cryptomarket ) میں بھی دیگر تمام عالمی مارکیٹس کی طرح شدید مندی اور اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ بٹ کوائن (BTC ) ایک بار پھر 19 ہزار ڈالرز کی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 18747 کی سطح پر آ گیا ہے۔ ایتھیریم ( ETH ) بھی 13 سو ڈالرز کی نفسیاتی حد سے نیچے 1288 ڈالرز فی کوائن میں فروخت ہو رہا ہے۔ لائٹ کوائن ( Litecoin ) بھی 53 ڈالرز سے نیچے بیئرش ( Bearish Zone ) میں داخل ہو گیا ہے۔ اسوقت Polkadot سے لے کر Avalanche تک پوری کرپٹو مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کل کے اہم بین الاقوامی معاشی واقعات کے بعد کساد بازاری ( Recession ) کا خوف سرمایہ کاروں کو Riskassets میں ٹریڈ کرنے سے روک رہا ہے ۔روس کی طرف سے یوکرائن میں اضافی فوجی دستوں کو بھجوانے، جاپان کی طرف سے فاریکس مارکیٹ میں براہ راست مداخلت، فیڈرل ریزرو ( Federal Reserve ) کی طرف سے شرح سود میں اضافے( Interest Rate Hike ) اور برطانوی مرکزی بینک کی طرف سے نظرثانی شدہ ٹیکس منصوبے کے اعلان کے ساتھ کساد بازاری کے اعتراف اور چینی رسد کی سست روی کے بعد عالمی معاشی اعشاریوں ( Global Financial Indicators ) کو مسلسل معاشی جھٹکوں ( AfterShocks ) کا سامنا ہے جس کی وجہ سے تمام مارکیٹس میں گراوٹ دیکھی نظر آ رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button