کرپٹو کرنسیز کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری

گزشتہ روز FTX کی بائنانس کوائن انتظامیہ کو فروخت کے بعد سے عدم استحکام کی شکار کرپٹو مارکیٹ میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔ بٹ کوائن (BTC) آج 9 سو ڈالرز سے زائد کی کمی کے بعد 17602 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن کی قدر میں 3 ہزار ڈالرز کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اس طرح دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں دو دن میں 20 فیصد کے قریب کمی ہوئی ہے۔

دو روز قبل 17 سو ڈالرز کی مزاحمتی سطح کو عبور کرنے کی کوشش کرنیوالے ایتھیریم (ETH) کی قدر میں 450 ڈالرز سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد یہ 1213 ڈالرز پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج Binance Coin بھی 23 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 304 ڈالرز میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ سولانا بھی 17 فیصد گراوٹ کے بعد 19 ڈالر کی سطح پر ا گیا ہے۔ ایولانچے (Avalanche) آج 7 فیصد کم ہو کر 14 ڈالرز فی کوائن جبکہ لائٹ کوائن (LTC) 56 ڈالرز پر اپنی رواں ماہ کی کم ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button