کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی۔ بٹ کوائن 20 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

آج تین دن کے بعد کرپٹو مارکیٹ اپنی قدر بحال کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ بٹ کوائن 600 ڈالرز اضافے کے ساتھ 20 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 20386 فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔ ایتھیریم بھی 200 گھنٹوں کی اوسط سے نیچے آنے کے بعد دوبارہ 1500 ڈالرز فی کوائن کی حد عبور کرتے ہوئے اسوقت 1583 ڈالر فی کوائن کی سطح پر مثبت پیشرفت کر رہا ہے۔ بائنانس کوائن 285 ڈالر جبکہ ایوالانچے 20 ڈالرز کا لیول تو ابھی تک دوبارہ حاصل نہیں کر سکا تاہم اس کے بالکل قریب 19.3778 پر ٹریڈ ہو رہا رہا اور کسی بھی وقت 20 ڈالرز کی حد کسی بھی وقت عبور کر سکتا ہے جبکہ لائٹ کوائن نے 55 ڈالر فی کوائن کی کھوئی ہوئی قدر دوبارہ حاصل کر لی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button