پاکستان کی Bitcoin Mining کیلئے توانائی منصوبہ IMF نے مسترد کر دیا، کرپٹو خواب چکنا چور؟

Pakistan’s push for Bitcoin Mining hits a roadblock as IMF flags legal and power strain concerns

پاکستان نے جب Bitcoin Mining اور Crypto Regulations کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی امید باندھی، تب اس نے 2,000MW بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا۔ مگر IMF نے اس منصوبے پر سوالات اٹھا دیے، جس سے پاکستان کی کرپٹو اُمنگوں کو بڑا دھچکا لگا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اس فیصلے سے نہ صرف پاکستانی توانائی کے شعبے کی اصلاحات بارے کئی سوالات کھڑے کر رہا ہے بلکہ ملک میں کرپٹو کرنسیز کی قانونی حثیت کو بھی مشکوک بنا رہا ہے. 

خلاصہ

  • IMF نے پاکستان کے Bitcoin Mining پاور پلان کو مسترد کر دیا.

  • منصوبے پر خدشات میں پاور سیکٹر پر دباؤ اور مارکیٹ میں بگاڑ شامل.

  • Crypto Mining کے حوالے سے قانونی حیثیت پر بھی سوالات اٹھائے گئے.

  • 2,000MW بجلی مختص کرنے کا اعلان مشاورت کے بغیر کیا گیا.

  • حکومت منصوبے پر نظرثانی کیلئے بین الاقوامی اداروں سے مذاکرات کر رہی ہے.

  • کمیٹی نے Circular Debt کم کرنے کے حالیہ معاہدے پر بھی بات کی.

  • منصوبے کی غیر یقینی صورتحال سے Crypto Market اور بجلی کے نرخ متاثر ہو سکتے ہیں.

IMF کے خدشات اور پاکستان کے Crypto Mining کے خواب

حالیہ عرصے کے دوران کرپٹو کرنسیز کو پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں رائج کرنے کیلئے خصوصی طور پر بجلی مختص کرنیکا منصوبے کا اعلان کیا تھا. جس کے مطابق خصوصی سبسڈی کے تحت 2,000MW بجلی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا. جس کا حقیقی مقصد ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا تھا. تاہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے. 

IMF کی جانب سے پاکستان کے Bitcoin Mining منصوبے پر ردعمل نہ صرف پاکستان کی کرپٹو پالیسی پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے بلکہ بجلی کے بحران کے حوالے سے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اگر حکومت نے Power Sector کیلئے کوئی متبادل پلان نہ بنایا تو یہ نہ صرف Crypto Market بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی کوششوں پر بھی پانی پھیر سکتا ہے۔

International Monetary Fund  نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے پاور سیکٹر پر اضافی دباؤ ڈالے گا. جبکہ مارکیٹ میں بگاڑ بھی پیدا کرے گا. اور سبسڈی دینے کی صورت میں Power Sector مزید بحران کا شکار ہوگا۔ IMF کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس اعلان سے پہلے ادارے سے مشاورت نہیں کی. جس سے ان کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

پاور سیکرٹری ڈاکٹر فخرے عالم عرفان نے Senate Standing Committee on Power کو بتایا کہ حکومت اب بھی بین الاقوامی اداروں کے ساتھ منصوبے پر نظرثانی کیلئے بات چیت کر رہی ہے۔ اس دوران، کمیٹی نے بجلی کی چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور Circular Debt کم کرنے کے حالیہ اقدامات پر بھی بات کی۔

پاکستان کا Bitcoin Mining پلان ابھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے. جس سے کرپٹو مارکیٹ اور بجلی کے نرخوں پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔

پاکستان کی Crypto Investment کی امیدیں اور IMF کی پالیسی لائن.

پاکستان نے Crypto Mining اور ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2,000MW بجلی مختص کر کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کی کوشش کی، مگر IMF کی طرف سے قانونی اور مالیاتی خدشات اب اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ اگر پاکستان نے یہ منصوبہ جاری رکھا تو بجلی کے نرخ اور Circular Debt میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button