جاپانی ین مستحکم، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز میں گراوٹ

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین مستحکم نظر آ رہا ہے جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز جاپانی مرکزی بینک (BOJ) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کا اعلان ہے۔ جس میں اگرچہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) جاری رکھنے کے اعلان کو جاپانی کرنسی نے مثبت ٹریگر کے طور پر لیا ہے۔ جبکہ امریکہ کی توقعات سے کم Retail Sales Report سے امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے اور ین کے مقابلے میں (USD/JPY) 0.698 فیصد کمی کے ساتھ 128.0100 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) 0.654 فیصد گراوٹ کے بعد 138.2000 پر منفی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف ایشیائی کرنسی کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) بھی 1.174 فیصد کی نمایاں گراوٹ کے ساتھ 88.4200 کی سطح پر مندی کا شکار ہے۔

آج آسٹریلیئن ڈالر دسمبر 2022ء کی منفی Australian Unemployment Report کے بعد بیک فٹ پر چلا گیا ہے۔ جس سے گذشتہ روز امریکی Retail Sales Report کے بعد حاصل ہونیوالی Gains میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکی ڈالر کے خلاف Aussies ڈالر (AUD/USD) 0.548 فیصد کمی کی گراوٹ کے ساتھ 0.6900 پر آ گیا ہے۔ اپنے کینیڈین ہم منصب کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/CAD) 0.523 فیصد کی نمایاں کمی سے 0.9320 پر مندی کا شکار ہے۔

آج نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسندا آرڈرن نے 7 فروری سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ دنیا کی مقبول ترین شخصیات میں شامل کیوی پرائم منسٹر کے غیر متوقع استعفے کے بعد نیوزی لینڈ کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کرنے کے باوجود اس کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/NZD) آسٹریلوی Employment Data کے منفی اثرات کے تابع کوئی ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر پایا اور 0.195 فیصد کمی کے ساتھ 1.0750 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) اپنی وزیراعظم کے استعفے کے باعث گراوٹ کا شکار ہوا ہے اور 0.388 فیصد کی کمی کے ساتھ 0.6420 کی سطح پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس طرح عالمی فاریکس مارکیٹ (Global FX Market) میں غیر یقینی صورتحال اعر رسک فیکٹر کے اثرات ایشیائی اور آسٹریلوی فاریکس سیشنز پر بھی مرتب ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور سرمایہ کاروں کی اکثریت سائیڈ لائن ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔۔ یہ غیر یقینی صورتحال آنے والے دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button