ٹرینڈنگ

ڈالر کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں آج بھی اونچی اڑان۔

ایشیئن مارکیٹس راونڈاپ۔ ڈالر کی انٹرنیشنل مارکیٹ International Markets میں آج بھی اونچی اڑان۔ چائینیز یوان، جاپانی ین اور یورو گرتی ہوئی قدر سے سنبھلنے کی کوشش میں مصروف۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آج بھی ڈالر اونچی اڑان میں ہے جبکہ آج بھی یورو گرتی ہوئی قدر کو سہارا دینے میں مصروف دکھائی دے رہا ہے کچھ ایسی ہی صورتحال چائینیز یوان، جاپانی ین اور آسٹریلین ڈالر کی بھی ہے۔ آج یورپ کو انرجی سپلائی بند ہونے کے بعد سے یورپ کی پاور سپلائی کمپنیوں کی طرف سے یورو کو مسلسل فروخت اور روبل میں تبدیل کرنے کے رجحان سے پہلے سے گراوٹ کا شکار یورو مزید دباو کا شکار دکھائی دے رہا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں 1.0315 کی نچلی ترین سطح پر فروخت ہوتا رہا ۔ واضح رہے کہ یورو کی قیمت کا یہ لیول 2015 کے بعد سے کم ترین لیول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button