پہلا Solana ETF اس ہفتے مارکیٹ میں لانچ، SOL Price میں زبردست اضافہ
SOL Price Jumps Ahead of REX-Osprey ETF Trading Debut
کرپٹو مارکیٹ میں نئی ہلچل اُس وقت دیکھنے میں آئی جب پہلی مرتبہ Solana ETF کے مارکیٹ میں آنے کی خبر سامنے آئی۔ REX-Osprey SOL+Staking ETF کی لانچنگ کی خبروں کے بعد SOL Price میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا. جس نے سرمایہ کاروں میں دلچسپی کو مزید بڑھا دیا۔
یہ قدم ایسے وقت پر اٹھایا جا رہا ہے جب امریکا میں Spot SOL ETF کی منظوری کا انتظار جاری ہے. جس میں Staking Capabilities بھی شامل ہونے کی توقع ہے۔
خلاصہ
-
Osprey کے ترجمان نے تصدیق کی کہ فنڈ بدھ کو ٹریڈنگ شروع کرے گا.
-
SOL Price ابتدائی اضافے کے بعد 2.3 فیصد اوپر $157 پر ٹریڈ ہو رہی ہے.
-
REX Shares نے SEC کو خط لکھ کر فائلنگ پر تبصرے ختم ہونے کی وضاحت مانگی.
-
اسی دن REX نے X پر پوسٹ کیا کہ ETF “جلد آ رہا ہے.”
-
REX-Osprey SOL+Staking ETF امریکا میں اپنی نوعیت کا پہلا فنڈ ہو گا.
-
Spot SOL ETF کی منظوری کے منتظر کئی دوسرے جاری کنندگان بھی مارکیٹ میں موجود ہیں.
امریکی مارکیٹ میں Solana ETF کا پہلا قدم
بدھ کے روز جب REX-Osprey SOL+Staking ETF مارکیٹ میں لانچ ہو گا تو یہ U.S. Crypto Market میں تاریخی لمحہ ہو گا۔ ابھی تک کئی جاری کنندگان Spot SOL ETF کی منظوری کے لیے Securities and Exchange Commission کی طرف دیکھ رہے ہیں. لیکن REX-Osprey کی جانب سے مارکیٹ میں یہ قدم اٹھانا Solana Ecosystem میں سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
Solana Price میں نئی ریلی
SOL Price میں سوموار کو 5 فیصد اضافہ ہوا. جس کے بعد SOL Token کی قیمت تھوڑی نیچے آ کر 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ $157 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یہ اضافہ اس امید کا عکاس ہے کہ Staking ETF کے بعد SOL Price میں مزید بہتری آئے گی. خاص کر اس وقت جب Spot SOL ETF کے لانچ کی خبریں Crypto Market میں شدت اختیار کر رہی ہیں۔

SEC اور ETF کی منظوری
گزشتہ ہفتے REX Shares نے SEC کو خط لکھا کہ ان کی فائلنگ پر تبصرے ختم ہوئے ہیں یا نہیں۔ اسی دن REX نے X پر پوسٹ کیا کہ ETF “Coming Soon” ہے، جس سے یہ اشارہ ملا کہ SEC کی طرف سے مزید تبصرے نہیں آ رہے۔ اگرچہ Spot SOL ETF ابھی منظوری کے مراحل میں ہے. لیکن REX-Osprey SOL+Staking ETF کا یہ قدم کرپٹو مارکیٹ کے لیے بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔
اس ETF Launch کے بعد سرمایہ کاروں کی نظریں اس بات پر لگی ہیں کہ آیا Solana ETF مارکیٹ میں استحکام لا سکے گا یا نہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ سوال بھی اہم ہے کہ کیا Spot SOL ETF کے لانچ سے پہلے مارکیٹ میں SOL Token کی قیمت میں مزید بہتری آئے گی یا نہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



