29 جولائی 2022ء کا اقتصادی کیلنڈر یورپ کے نام

فیڈرل ریزرو ویک کا اختتامیہ یورپی سنٹرل بینک کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ آج یعنی 29 جولائی 2022 ء کو عالمی معیاری وقت 5-30 بجے فرانس کا ابتدائی جی۔ڈی۔پی ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ اسکے آدھے گھنٹے کے بعد یعنی عالمی معیاری وقت کے مطابق 6 بجے جرمن امپورٹ پرائس انڈیکس برائے جون کے اعداد و شمار جاری کئے جائیں گے۔ اسکے بعد 6-45 منٹ پر فرانس کی جولائی کیلئے کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کا تخمینہ جاری ہو گا۔ اسکے پندرہ منٹ کے بعد یعنی 7 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق سپین کے بھی کنزیومر پرائس انڈیکس ڈیٹا کا تخمینہ جاری کیا جائے گا۔ جبکہ سوئٹزرلینڈ کا لیڈنگ انڈیکیٹر انڈیکس بھی 7 بجے ہی جاری کیا جائے گا۔ عالمی معیاری وقت 8 بجے کے قریب جرمن بیروزگاری کا ڈیٹا ریلیز کیا جائے گا۔ اور اسی وقت یعنی 8 بجے ہی اٹلی کے سال 2022 ء کے دوسرے کوارٹر کے جی۔ڈی۔پی کا تخمینہ جاری کیا جائے گا۔ عالمی معیاری وقت 8-30 بجے برطانوی مارگیج ڈیٹا جبکہ 9 بجے کے قریب یورو زون کی کنزیومر پرائس انڈیکس اور جی-ڈی۔پی کا تخمینہ جاری ہو گا ۔ اگر اس کاروباری  ہفتے کا آغاز امریکہ سے یوا تھا تو ہفتے کا اختتامی سیشن یورپ کے نام سے منسوب کرنا غلط نہیں ہو گا۔ ان تمام واقعات کے یورو انڈیکس پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button