TRUMP Token کی عالمی سطح پر توسیع، Bill Zanker اور Justin Sun کا نیا عزم

Zanker remains in collaboration with Trump's family while expanding TRUMP Token with Justin Sun

کرپٹو مارکیٹ میں  سنسنی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے جب Bill Zanker نے TRUMP Token کے حوالے سے تازہ منصوبوں کا اعلان کیا. جس میں TRUMP Mobile Game کی جلد آمد اور Justin Sun کے ساتھ Tron پر TRUMP Token کی شمولیت شامل ہے۔

حالیہ Cease-And-Desist نوٹس کے باوجود، Bill Zanker کا کہنا ہے کہ ان کے اور Trump Family کے تعلقات مضبوط ہیں اور یہ سب صرف ایک "غلط فہمی” تھی۔

خلاصہ.

  • Bill Zanker نے TRUMP Token کے ساتھ جڑے Wallet Kerfuffle کو معمولی غلط فہمی قرار دیا۔

  • TRUMP Mobile Game جلد لانچ کرنے کا عندیہ، جس سے ٹرمپ ٹوکن کی مقبولیت میں اضافہ متوقع ہے۔

  • Justin Sun کی قیادت میں Tron پر TRUMP Token کی شمولیت کے ذریعے غیر کرپٹو عوام تک رسائی۔

  • World Liberty Financial کی جانب سے ٹرمپ ٹوکن کو Treasury میں شامل کرنے کا فیصلہ۔

  • Justin Sun پر SEC Charges کے باوجود TRUMP Token کی ترقی پر فوکس برقرار۔

  • ٹرمپ ٹوکن کو عوامی استعمال اور Mainstream Adoption کے لیے Practical Tool بنانے کی کوششیں جاری۔

TRUMP Token کی مقبولیت میں اضافہ

Bill Zanker نے CoinDesk کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کا فوکس TRUMP Token کو Mainstream Adoption کی طرف لے جانا ہے. اور اس مقصد کے لیے TRUMP Mobile Game جلد پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، یہ گیم اس ٹوکن کو عملی استعمال کی طرف لے جائے گی. اور Engagement میں اضافہ کرے گی۔

Justin Sun کی شراکت اور Tron پر توسیع

انٹرویو کے دوران Bill Zanker نے Justin Sun کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ Justin کی توجہ Blockchain Infrastructure کو قابل استعمال بنانے پر ہے. اور وہ ٹوکن کو Tron کے ذریعے عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ LayerZero کی مدد سے ٹرمپ ٹوکن کی Tron Bridging سے مارکیٹ میں مزید وسعت آئے گی۔

SEC Charges کے باوجود ترقی

معاشی ماہرین کے مطابق اگرچہ Justin Sun کو Securities and Exchange Commission کی طرف سے کا سامنا ہے. تاہم انہوں نے ٹرمپ ٹوکن کے لیے اپنی سپورٹ جاری رکھی ہوئی ہے. اور Blockchain Adoption کی راہ ہموار کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ اس سے مجوزہ ٹوکن کی ساکھ میں بہتری اور Crypto Market میں اس کی پوزیشن مستحکم ہونے کی امید ہے۔

World Liberty Financial کی TRUMP Token میں دلچسپی

حال ہی میں World Liberty Financial نے اپنے Treasury میں TRUMP Token شامل کرنے کا اعلان کیا. جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ Trump Family اور Bill Zanker کے درمیان تعلقات بہتر ہیں. اور یہ قدم اس کی مارکیٹ ویلیو اور اعتماد میں اضافہ کرے گا۔

یہ تمام اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ TRUMP Token کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی. بلکہ یہ Crypto Market میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ Bill Zanker اور Justin Sun کی قیادت میں ٹرمپ ٹوکن عالمی سطح پر اپنی جگہ بنانے جا رہا ہے. اور آنے والے دنوں میں TRUMP Mobile Game اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button