Web3 Gaming کا بحران، فنڈنگ میں 93% کمی اور Blockchain Gaming کا مستقبل خطرے میں
Persistent low retention and unsustainable tokenomics crush Web3 Gaming growth as investment shifts to infrastructure
2025 کی دوسری سہ ماہی میں Web3 Gaming شدید بحران کا شکار نظر آئی ہے. جہاں Funding میں 93% سالانہ کمی اور یومیہ Unique Active Wallets میں 17% کمی نے اس شعبے کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
Blockchain Gaming کے شوقین افراد اور سرمایہ کار اب تیزی سے Infrastructure Projects کی طرف منتقل ہورہے ہیں. کیونکہ مارکیٹ میں چھوٹے Web3 Games بند ہورہے ہیں اور سرمایہ کاری کا رجحان تبدیل ہورہا ہے۔
خلاصہ
-
Funding میں 93% کمی، 2025 کی دوسری سہ ماہی میں صرف 73 ملین ڈالر تک محدود۔
-
یومیہ Unique Active Wallets میں 17% کمی، صارفین کی دلچسپی میں کمی۔
-
Tokenomics کے ناقابلِ برداشت ماڈل اور کم Retention Rate کے باعث 300 سے زائد Web3 Games بند۔
-
سرمایہ کار Infrastructure Projects جیسے Real-Time Game Engines اور Asset Distribution پر فوکس کررہے ہیں۔
-
بڑی کمپنیوں جیسے Sega اور Ubisoft کی جانب سے Blockchain Gaming میں سرمایہ کاری جاری۔
-
Chain Activity میں opBNB نے Unique Active Wallets میں لیڈ کیا، WAX نے Transaction Count میں سبقت حاصل کی۔
بحران میں پھنسا ہوا Web3 Gaming
رپورٹس کے مطابق DappRadar Q2 2025 Report میں انکشاف ہوا ہے کہ Web3 Gaming کے یومیہ Unique Active Wallets میں 17% کمی نے مارکیٹ کی گرمی کو ٹھنڈا کردیا ہے۔ سرمایہ کار اب دیکھ رہے ہیں کہ Play-to-Earn ماڈل میں صارفین کی دلچسپی کم ہورہی ہے. اور Tokenomics ماڈل ٹوٹ رہا ہے۔
کمزور Tokenomics اور بند ہوتے Web3 Games
کم Retention Rate اور Unsustainable Tokenomics نے 300 سے زائد Web3 Games کو بند ہونے پر مجبور کردیا ہے. جس سے مارکیٹ میں صارفین کی دلچسپی مزید کم ہورہی ہے۔ Realms Of Alurya جیسی گیمز Treasure DAO کے AI پر فوکس کے باعث بند ہو رہی ہیں۔
Funding کا رجحان Infrastructure Projects کی طرف
صرف 73 ملین ڈالر کی Funding کا 75% حصہ Infrastructure Projects پر خرچ کیا جا رہا ہے. جس میں Real-Time Game Engines، Asset Distribution Layers، اور Chain-Specific Tooling شامل ہیں۔ یہ رجحان صارفین پر مبنی گیمز سے دوری اور بنیادی ٹیکنالوجیز پر فوکس کو ظاہر کرتا ہے۔
مارکیٹ کی Consolidation، پسپائی نہیں
اگرچہ چھوٹی Web3 Games مارکیٹ میں بقا کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں. صارفین بڑی Blockchain Gaming Titles اور Web2 Studios جیسے Sega اور Ubisoft کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، جس سے مارکیٹ میں Consolidation کا رجحان نمایاں ہے۔
Chain Activity میں تبدیلی
DappRadar کے مطابق opBNB نے Unique Active Wallets میں لیڈ کیا، جبکہ WAX نے Transaction Count میں سبقت حاصل کی۔ نئی Chains جیسے Aptos, Sei، اور SKALE مارکیٹ میں اپنی رفتار بنا رہی ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



