امریکی خفیہ اداروں کی کرپٹو ایکسچینج کریکن کے خلاف تحقیقات کا آغاز

ایف۔آئی۔اے سمیت دیگر امریکی خفیہ اداروں نے کرپٹو ایکسچینج کریکن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کریکن کے خلاف تحقیقات ایران اور روس سمیت پابندیوں کے شکار ممالک کے ڈیجیٹل ٹوکنز اور سٹیبل کوائنز کی فروخت کے الزامات کے تحت کی جا رہی ہیں۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ خزانہ کا فارن ایسٹس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کریکن کے خلاف 2019 ء سے تحقیقات کر رہا ہے۔ لیکن حالیہ انکوائری روس اور ایران کی طرف سے کریکن ایکسچینج کے زریعے ڈیجیٹل ٹوکنز کے مبینہ فروخت کے نئے الزامات کے تحت کی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق کریکن کے کئی ڈائریکٹرز اور ملازمین سے چھان بین کی جا رہی ہے اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں پابندی یا بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کریکن ایکسچینج کے مطابق اس نے کسی پابندی زدہ ریگولیٹر کو ڈیجیٹل ٹوکنز کی فروخت کی اجازت نہیں دی تاہم فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایکسچینج کا یہ موقف مسترد کر دیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button