بائنانس۔ایف ٹی ایکس معاہدہ۔ رواں سال کا تیسرا بڑا کرپٹو شاک

کرپٹو مارکیٹ (Crypto Market ) ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کی شکار ہو گئی ہے۔ کرپٹو ایکسچینج FTX کی اسکے سب سے بڑے حریف Binance کو فروخت کے اعلان کے بعد کرپٹو مارکیٹ مئی 2022 ء میں ہونیوالے کرپٹو کریش کے بعد سب سے بڑے شاک کی شکار ہوئی ہے۔ بٹ کوائن (BTC) نے اپنی 10 فیصد قدر کھو دی ہے اور 21 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا دکھائی دینے والا یہ کوائن دوبارہ 18 ہزار کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اپنے نئے ایکو سسٹم سے انضمام (The Merge) کے بعد پہلی بار 15 سو ڈالر کی مزاحمتی سطح عبور کرنیوالے ایتھیریم (ETH ) کی قدر میں بھی 200 ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 14 سو کی سپورٹ سے نیچے 1365 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ کرپٹو کرنسیز گزشتہ رات امریکی سیشنز (American Sessions ) سے ہی گراوٹ کا شکار ہیں۔ کرپٹو کے مضبوط کوائنز (Stable Coins ) کے رواں سال مئی میں عدم استحکام کے شکار ہونے کے بعد کرپٹومارکیٹ ابھی تک پوری طرح نہیں سنبھل سکی تھی اور مسلسل مستحکم ہونے کے لئے جدوجید کرتی ہوئی نظر آ رہی تھی لیکن FTX کی فروخت کے معاہدے نے کرہٹو کی دنیا کو ایک نئے بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ ٹیرا کے لیونا کوائن (Terra’s Luna ) کے دوبارہ 250 فیصد اضافے کے بعد اکتوبر کے اوائل سے کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں معمول پر آ رہی تھیں اور اسکے نئے دور کے آغاز کی پیشگوئیاں کی جا رہی تھیں۔ لیکن حالیہ بائنانس۔ایف ٹی ایکس معاہدے میں ہونیوالی پیشرفت سے سرمایہ کار دوبارہ سائیڈ لائن ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

گذشتہ دو روز کے دوران ڈیجیٹل صارفین کے پسندیدہ کرپٹو ٹوکن FTT Coin کی قدر میں 80 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ اسٹیبل کوائن 20 ڈالرز کی سطح سے گراوٹ کے بعد محض 5 ڈالر پر آ گیا ہے۔ اسکی بنیادی وجہ حالیہ معایدہ ہے۔ وال اسٹریٹ میں دوران ٹریڈ کرپٹو ٹوکنز کی فروخت اور ٹیکنالوجی کے اسٹاکس بالخصوص ٹیسلا ( Tesla ) اور ٹوئٹر ( Twitter ) میں 54 بلیئن ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری دیکھی گئی ہے ہے جبکہ کرپٹو مارکیٹ سے 20 فیصد سے زائد کے سرمائے کا انخلاء ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج بائنانس کوائن (Binance Coin ) بھی 17 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 319 ڈالرز فی کوائن پر فروخت ہو رہا ہے۔ لائٹ کوائن (Lite Coin ) کی قدر میں بھی 19 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد LTC بھی 57 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔آج ایولانچے (Avalanche ) 7 فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 16 ڈالرز فی کوائن پر منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button