کرپٹو مارکیٹ میں تیزی: ایتھیریم 2000 ڈالرز فی کوائن کے قریب پہنچ گیا۔

ٹوکیو( نیوز رپورٹ)۔ پچھلے تین ہفتوں سے کرپٹو مارکیٹ میں آنیوالی تیزی کی لہر آج بھی جاری ہے۔ آج ایتھیریم 2000 ڈالرز فی کوائن کی حد عبور کرنے کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے۔ اسوقت بٹ کوائن 24768 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 25 ہزار کی اہم نفسیاتی حد عبور کرنے کی یہ بٹ کوائن کی چوتھی کوشش یے۔ واضح رہے کہ کرپٹو تجزیہ کاروں کے مطابق اگر بٹ کوائن 25 ہزار کی حد عبور کر گیا تو یہ بلش زون میں داخل ہو جائے گا اور اس کا اگلا لیول 25 ہزار کی حد عبور کرنا ہو گا۔ بٹ کوائن کے بعد دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھیریم اسوقت 2 ہزار ڈالرز فی کوائن کی اہم ترین سطح کے بالکل قریب پہنچ چکی ہے۔ ایتھیریم کا اگلا ممکنہ ہدف 2500 ڈالرز کی سطح ہو گا۔ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ لائٹ کوائن اسوقت بلش مومینٹم کے ساتھ 64 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button