کرپٹو مارکیٹ میں تیزی: بٹ کوائن 24 ہزار ڈالرز فی کوائن کی حد عبور کرنے کے بالکل قریب

آج کرپٹو مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ تشویشناک امریکی معاشی رپورٹس کے بعد اس کاروباری ہفتے کے آغاز سے امریکی ڈالر دفاعی پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہے جس کے بعد کماڈٹیز اور کرپٹو مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اسوقت بٹ کوائن 24 ہزار ڈالرز فی کوائن کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے جبکہ ایتھیریم 1800 ڈالرز فی کوائن کے قریب پہنچ چکا ہے۔ پچھلے ہفتے سے کرپٹو مارکیٹ میں تیزی کا مومینٹم  ابھی تک برقرار ہے پولکا ڈاٹ سے لے کر لائٹ کوائن تک تمام کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسیز میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق 24 ہزار کی سطح اگر بٹ کوائن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گیا تو اس کا اگلا ہدف 30 ہرزار ڈالرز کی مستحکم سطح ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button