سات ایسے عوامل جن کا کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل علم ہونا چاہیئے

سات ایسے عوامل جن کا کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری Investing in Cryptocurrency کرنے سے قبل علم ہونا چاہیئے: معاشی اور جغرافیائی حدود سے آزادی اگرچہ ایک ایسا پرکشش پہلو ہے جسکی وجہ سے کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں کو تیزی سے اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کار کسی بھی شیئر یا کماڈٹی سے زیادہ پیسہ انویسٹ کر رہے ہیں تاہم کچھ ایسے عوامل ہیں جن کا علم کسی بھی کرپٹو یا ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری سے قبل ہونا چاہیئے۔ عالمی منظر نامے پر وقوع پذیر ہونے والے کئی حالیہ واقعات ایسے ہیں جن سے کر پٹو میں انویسٹمنٹ صحیح اور جانچے ہوئے علم کے بغیر خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔ چاہے وہ کینیڈا میں کرپٹو پر عائد ہونے والی پابندیاں ہوں یا پھر یوکرائن جنگ کے بعد یورپ بھر میں کرپٹو کا موضوع بحث بن جانا ہو۔ چاہے اپنے قصبے یا شہر سے باہر اپنی دولت کو ٹرانسفر کرنے کی خواہش ہو یا ملکی حدود سے باہر۔

بین الاقوامی افق کے پار اپنی دولت کا کہیں بھی محفوظ طریقے سے وصولی ایسی پرکشش حقیقت ہے جسکی چاشنی سے دنیا بھر کے سرمایہ کار ڈیجیٹل کرنسیز کی طرف کھنچے چلے آ رہے ہیں ۔ یہاں میں سات ایسے عوامل کا ذکر کروں گا جن کا ادراک آپکو Investing in Cryptocurrency کرپٹو میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے ہونا ضروری ہے۔

(1 ) کرپٹو کرنسی میں سرمایہ لگانے سے پہلے اسکے پلیٹ فارم سے رقوم کی وصولی، ادائیگی اور تبادلے کی تفصیلات: لوکل کرنسیز کے پلیٹ فارم ہر رقم جمع کروانے سے لے کر کرپٹو کے ایکو سسٹم کی حدود میں اپنی رقم کے بحفاظت تبادلے کا میکانزم ایسا پہلو ہے جس کی مکمل تفصیلات کسی بھی کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری Investing in Cryptocurrency سے قبل آپ کے علم میں ہونا چاہیئے۔ تا کہ آپ درست طور پر جانچ کر سکیں کہ جس جغرافیائی خطے میں آپ مستقل طور پر اسکی ٹرانزیکشنز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہاں یہ ڈیجیٹل کرنسی قانونی حثیت بھی رکھتی ہے یا کہ نہیں۔ اپنی جیب میں رکھے ہوئے ڈیبٹ کارڈ کی طرح کسی بھی سپرمارکیٹ میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ایک ایسا پرکشش وعدہ ہے جس پر ابھی بہت سا کام ہونا باقی ہے۔

(2 ) اپنے پورٹ فولیو کا کثیر الجہتی یعنی ڈائیورسیفائیڈ ہونا۔ اگرچہ تمام کرپٹو کرنسیز ہی آپکی علاقائی سرمایہ کاری کے آفاقی ہونے کا وعدہ کرتی ہیں لیکن وہ تو بھلا ہو ون کوائن جیسی جعلی کرنسی کا جس نے کرپٹو کے نشے میں سرشار کروڑوں سرمایہ کاروں کی آنکھیں کھول دیں۔

(3) کوئی بھی ایکشن لینے سے پہلے خود مستند تحقیق کریں۔ سنی سنائی باتوں پر اپنی جمع پونجی مت جھونکیں بلکہ جس کرپٹو کرنسی Cryptocurrency میں آپ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس کی تحقیق میں اچھا خاصا وقت صرف کریں تا کہ اس کرنسی حقیقت آپکے سامنے آ سکے۔

(4 ) اپنی منتخب کردہ کرنسی کا تقابلہ سرمایہ کاری کے ذرائع سے کریں۔ آنکھیں بند کر کے کسی کرپٹو میں سرمایہ کاری Investing in Cryptocurrency سے پہلے اسی رقم کے کسی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے سرمایہ کاری کی آپشن کے ساتھ تمام زاویوں سے compare کر لیں تا کہ آپکو دونوں صورتوں میں زیادہ بہتر انتخاب میں آسانی ہو سکے۔

(5 ) کرپٹو کے سمندر میں اترنے کا وقت یعنی ٹائمنگ ہی دب کچھ ہے۔ ہر ڈیجیٹل کرنسی Digital currency ماہانہ یا سالانہ نہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر نشیب و فراز اور معاشی مدارج میں سے گزرتی ہے۔ آپ کا لیول پر اس میں غوطہ لگانا چاہتے ہیں یہ فیکٹر سے سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ آپ نے اس میں سے نفع حاصل کرنا ہے یا معاشی طور پر بال کٹوانے ہیں ان کا انحصار اسی فیصلے پر ہے۔

(6 ) نقصان کو برداشت کرنے کی حد کو طے کر کے انویسٹ کریں۔ کسی بھی سرمایہ کاری کے دو پہلو ہوتے ہیں پہلا تو نفع ہے لیکن کسی بھی بزنس میں نقصان برداشت کرنے کی کیپیسٹی کے مطابق اور اسی کی شرح سے سرمایہ کاری کریں ، دوسرے لفظوں میں نفع کی بھرپور امید کے ساتھ نقصان کے پہلو کے لیے بھی ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیئے۔ (7 ). طویل المدتی نتائج پر نظر رکھ کر سرمایہ کاری کریں۔ آپ ایک دن یا ایک ہفتے کے لئے سرمایہ کاری نہیں کرتے بلکہ آپ کے پیش نظر ایک لمبے عرصے کی پلاننگ ہوتی ہے کیونکہ دنیا کے ہر سرمایہ کار کے سامنے اس کا آج نہیں بلکہ مستقبل ہوتا ہے۔ اسی پہلو کو مدنظر رکھ کر Investing in Cryptocurrency انویسٹ کریں کہ آپکی پسندیدہ کرپٹو کا مستقبل کیا ہے اور آنے والے وقت میں اسکی کیا قدر ہو گی۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکی ڈیجیٹل کرنسی کچھ ہی عرصے میں اپنی قدر کھونے جا رہی ہو ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button