یورپی یونین کو کماڈیٹیز مارکیٹ پر چینی اجارہ داری کا سامنا

یورپی یونین کو کماڈیٹیز مارکیٹ Commodities Market پر چینی اجارہ داری کا سامنا۔ ایک طرف یورپی یونین روس پر سے انرجی سیکٹر میں اپنے انحصار کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور راتوں رات ایسا ہونا بظاہر آسان دکھائی نہیں دیتا جبکہ دوسری طرف یورپیئن یونین کی یہ کوشش ہے کہ اپنی انرجی مارکیٹ کی ڈیجیٹلایزیشن اور انرجی سیکٹر کو قابل تجدید زرائع پر منتقل کرے تا کہ مستقبل میں تیل اور گیس پر انحصار کم کیا جا سکے۔ لیکن اس تمام تر عمل میں اسے اہم اور نایاب دھاتوں کی ضرورت ہے۔ اور اس تمام صورتحال کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ان نایاب اور کمیاب دھاتوں کی مارکیٹ پر چین کی اجارہ داری ہے جو اس کی طلب اور رسد کو اپنے طریقے سے کنٹرول کرتا ہے۔

لہذا یورپی یونین کو ونڈ ٹربائنز الیکٹرک گاڑیوں، شمسی سیلز اور سیمی کنڈکٹرز کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مطلوبہ دھاتوں کے لئے چین کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ مغربی دنیا کو اپنی شرائط اور ضوابط کے مطابق سپلائی دیتا یے۔ یورپی یونین کے رینیو ایبل پراجیکٹس کے لئے نایاب دھاتوں کی مسلسل سپلائی کی ضرورت ہے ۔ جس کی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافے کی وجہ سے حالیہ سالوں میں ان دھاتوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہیں یورپی یونین کے لئے انرجی سیکٹر میں روس کے بعد اب چین پر انحصار کسی درد سر سے کم نہیں ہے۔ اس ساری صورتحال کا اہم ترین پہلو یہ ہے کہ چین نہ صرف کان کنی میں بلکہ خام دھاتوں کی پروسیسنگ میں بھی دنیا میں دب سے زیادہ کردار ادا کرتا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں کوئی اور ملک مائنز اینڈ منرلز انڈسٹری میں چینی اجارہ داری کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ Commodities Roundup

جرمن منرلز ریسورسز ایجنسی (DERA ) کے مطابق یورپ کا چین پر نایاب دھاتوں مثلا میگنیشئم، بسمتھ، کوبالٹ وغیرہ کے لئے انحصار آنے والے سالوں میں مزید بڑھے گا ۔ اب تک یورپ اپنے انرجی سیکٹر کی ضروریات کا 90 فیصد حصہ چین سے ہی درآمد کرتا ہے۔ جبکہ جب سے یورپ نے مستقبل کے انرجی کرائسز سے نمٹنے اور گلوبل وارمنگ کے خطرات پر قابو پانے کیلئے اپنے انرجی سیکٹر کو قابل تجدید ذرائع پر منتقل کرنے کااعلان کیا ہے، اس وقت سے لے کر اب تک ان نایاب دھاتوں کی قیمتوں میں 200 سے 300 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ جبکہ یورپ کو یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ مستقبل میں روس کی طرح چین بھی یورپ کے اس درآمدی انحصار کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر سکتا ہے جس سے مستقبل میں قابل تجدید انرجی کا شعبہ کسی بحرانی صورتحال کا سامنا بھی کر سکتا ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button