یورو، برطانوی پاؤنڈ اور فرانک مستحکم، ڈالر دفاعی موڈ میں۔

آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج توقعات سے مثبت Flash PMI ڈیٹا کے اجراء کے بعد 0.060 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0870 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 0.180 فیصد اوپر 0.8770 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک بھی دوران ٹریڈ امریکی ڈالر کے دفاعی انداز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں میں امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.217 فیصد مندی کے ساتھ 0.9200 پر آ گیا ہے۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) 0.190 فیصد مندی کے ساتھ 1.0000 پر منفی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/GBP) 0.080 فیصد کم ہو کر 0.8770 کی سطح پر منفی مومینٹم کا شکار نظر آ رہا ہے۔ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) جارحانہ موڈ اختیار کئے ہوئے ہے اور 0.340 فیصد اضافے کے ساتھ 0.7060 پر مثبت انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ آسٹریلیئن ڈالر کے مقابلے میں یورپی کرنسی (EUR/AUD) 0.090 فیصد اوپر 1.5480 کی سطح پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف یورو (EUR/NZD) 0.0150 فیصد کمی کے ساتھ 1.6740 کی سطح پر مسلسل مثبت انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button