یورپیئن سنٹرل بنک کا معیاری انٹرسٹ ریٹ برقرار رکھنے کا اعلان

نیوز رپورٹ: یورپیئن سنٹرل بنک کا معیاری انٹرسٹ ریٹ standard Interest Rate برقرار رکھنے کا اعلان۔ بڑھتی ہوئی افراط زر کے تناظر میں جیسا کہ بین الاقوامی مارکیٹ کے زیادہ تر مبصرین کو امید تھی کہ ای۔ سی۔ بی اپنی شرح سود Interest rate میں اضافہ کرے گا لیکن یورپیئن مارکیٹس کی توقعات کے برعکس یورپیئن سنٹرل بنک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے اپنی پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن جنگ کی وجہ سے افراط زر کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں لیکن ان کے مطابق افراط زر کی یہ لہر جولائی کے مہینے میں کسی پہاڑ کی چوٹی پر عارضی پڑاو کی طرح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای سی بی اپنی مانیٹری پالیسی میں اختیاریت، لچک اور بتدریج حکمت عملی کو قائم رکھے گا۔ انہوں نے افراط زر کنٹرول کرنے کیلئے کوئی بھی ٹائم فریم دینے سے بھی انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت Interest rate شرح سود بڑھانے سے یورپیئن فائنانشل سسٹم اور مانیٹری پالیسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے یورپیئن معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یورپیئن سنٹرل بنک European Central Bank کے اس اعلان سے اس کے دیگر معاشی دوستوں جیسا کہ بنک آف انگلینڈ، امیریکن فیڈرل ریزروز اور نیوزی لینڈ و آسٹریلیا کے سنٹرل بینکس اپنی مانیٹری پالیسی کا سخت کرتے ہوئے اپنی شرح سود میں تقریبا تین سال کے بعد بڑھا چکے ہیں تا کہ اپنی معیشتوں کو آفتاب زر کے اثرات سے بچا سکیں، یورپیئن سنٹرل بینک کے غیر لچکدار رویے نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button