یورو اور برطانوی پاؤنڈ یورپی سیشن میں اتار چڑھاؤ کے شکار

آج یورپی یونین ( European Union ) کی رپورٹس کے اجراء کے بعد یورو امریکی ڈالر کے مقابلے میں ( EUR/USD ) دباؤ کا شکار محسوس ہوا تاہم یورپی سیشنز کے دوران جاری ہونیوالے اسپینش صنعتی ڈیٹا سے یورو دوبارہ مستحکم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آج یورپی کمیشن کی طرف سے مسلسل معاشی رپورٹس جاری ہو رہی ہیں اور جاری ہونیوالے ہر ڈیٹا کے ساتھ ہی یورو کا منظرنامہ بھی تبدیل ہو رہا ہے۔ اس وقت یورو دوبارہ 0.9900 کا نفسیاتی ہدف عبور کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اپنے امریکی حریف ( USD ) کے خلاف 0.01 فیصد کے اضافے کے ساتھ 0.9884 پر پہنچ چکا ہے یعنی 0.9900 سے چند ٹریڈنگ پوائنٹس کے فاصلے پر۔ جبکہ یہاں سے اوپر کی طرف آج کسی بھی مثبت ٹریگر کے ساتھ یہ درجہ مسابقت (Parity Level ) عبور کرنے کی کوشش کرے گا اور یقینی طور پر اسکی پہلی کوشش یورپی اور امیریکن مارکیٹس کے مشترکہ سیشنز میں ہو گی ۔ پیریٹی لیول کو عبور کرنے کے بعد متوقع Bullish Support کے ساتھ یورو پہلی نفسیاتی حد 1.0016 کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) 0.69 فیصد کی کمی کے ساتھ 1.1300 کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر نیچے 1.1248 کے لیول پر آ گیا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ برطانوی مرکزی بینک کی طرف سے آج کاروباری اداروں روزمرہ معاشی پہلوؤں پر افراط زر ( Inflation ) کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ ہے جس میں معیشت پر کساد بازاری ( Recession ) کے حوالے سے بھی اعداد و شمار ہیں۔ یہ ایک منفی رپورٹ ہے۔جس کے برطانوی کرنسی پر اثرات مرتب ہونے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ برطانوی پاؤنڈ پر دباؤ کی دودری بڑی وجہ روس پر یورپی یونین کی طرف سے عائد ہونے والی تازہ ترین سنگین پابندیاں ہیں جن کے بعد روس کی طرف سے تیسری عالمی جنگ کے بارے میں بیانات دیئے جا رہے ہیں اور امریکہ و نیٹو پر حملے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔
سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر ابھی تک بغیر کسی تبدیلی کے 0.9838 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف یورو اور جاپانی ین کے مقابلے ( EUR/JPY ) میں ین آج ایشیئن سیشن سے ہی اپنی 143 کی سطح پر برقرار ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو ( EUR/ CHF ) یورپی سیشن میں 0.8 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9723 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ( GBP/CHF ) آج 1.0713 پر 0.60 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آج کے امریکی سیشن کے دوران یقینی طور پر بہت زیادہ اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔ کیونکہ یورپی مارکیٹ کا اختتامی سیشن اور امریکی مارکیٹ کے ابتدائی سیشن میں خرید و فروخت گزشتہ دو روز کے دوران جاری ہونیوالی رپورٹس کے اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button