پاکستانی کسانوں کو غلط اطلاعات فراہم کرنے پر Al-Ghazi Tractors کو بھاری جرمانہ

CCP fines AGTL PKR 40 million for misleading Pakistani farmers

پاکستان کے  Competition Commission  یعنی CCP  نے Al-Ghazi Tractors پر 40 ملین روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ اقدام  ایک ایسے False Fuel Saving Claim پر اٹھایا گیا ہے جس میں کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ٹریکٹرز کسی بھی دوسرے ٹریکٹر کی نسبت “30% تک ڈیزل کی بچت” فراہم کرتے ہیں۔ یہ دعویٰ ایک معروف اردو اخبار میں جنوری 2022 کو شائع ہونے والے اشتہار میں کیا گیا تھا۔

کسانوں کے لیے Fuel Efficiency کے جھوٹے دعوے کی حقیقت

پاکستان میں زیادہ تر کسان، خاص طور پر چھوٹے زمیندار، اپنی خریداری کے فیصلے Fuel Efficiency اور قیمتوں کے تقابل پر کرتے ہیں۔ ایک ایسا دعویٰ کہ "30% اضافی ڈیزل کی بچت” ان کے لیے ایک بڑی معاشی کشش بن جاتا ہے. جو اکثر ان کے بجٹ اور مالی حالت کو متاثر کرتا ہے۔

لیکن CCP کی تحقیقات کے مطابق، Al-Ghazi Tractors نے اپنے اشتہار میں Agricultural Mechanisation Research Institute (AMRI) ملتان کا حوالہ دیا. جو کہ سراسر گمراہ کن نکلا۔ AMRI نے نہ صرف ایسی کوئی رپورٹ جاری کرنے سے انکار کیا. بلکہ کمپنی کو اپنا نام استعمال کرنے سے باز رہنے کی بھی وارننگ دی۔

Competition Law کی خلاف ورزی اور قانونی کارروائی

CCP کی بنچ، جس کی سربراہی چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد اور رکن سلمان امین نے کی، نے قرار دیا کہ Al-Ghazi Tractors  نے واضح طور پر Competition Law کی خلاف ورزی کی ہے۔ اور  Section 30 کے تحت کارروائی کی گئی جبکہ Section 37 کے تحت مکمل انکوائری کی ضرورت نہیں سمجھی گئی کیونکہ شواہد کافی تھے۔

AGTL کے وکیل نے Show Cause Notice کو چیلنج کیا. اور موقف اپنایا کہ اشتہار کو غلط انداز میں لیا گیا. لیکن کمیشن نے ان کے دلائل مسترد کرتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا۔

دیہی معیشت پر False Advertising کا اثر

پاکستان میں 60% سے زائد آبادی Agriculture پر انحصار کرتی ہے. اور ایک ٹریکٹر اکثر دہائیوں میں ایک بار خریدا جاتا ہے۔ ایسے میں False Advertising نہ صرف کسانوں کو معاشی نقصان پہنچاتی ہے. بلکہ دیہی معیشت کے لیے بھی خطرہ بن جاتی ہے۔

AGTL کا 30% بچت کا دعویٰ محدود معلومات اور غیر مصدقہ رپورٹس پر مبنی تھا۔ AMRI کی رپورٹ صرف دو کمپنیوں کے ٹریکٹرز پر مشتمل تھی اور اس میں کسی بھی Fuel Efficiency Certification کی تصدیق موجود نہیں تھی۔ اس کے باوجود، کمپنی نے اس دعوے کو پورے مارکیٹ پر لاگو کرتے ہوئے پیش کیا۔

CCP کا یہ اقدام مارکیٹ میں شفافیت اور صارفین کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ Al-Ghazi Tractors جیسے بڑے برانڈز کے لیے یہ ایک واضح پیغام ہے. کہ جھوٹے Marketing Claims کا انجام مالی نقصان اور ساکھ کی تباہی ہو سکتا ہے۔ کسانوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایسی کمپنیوں کو سچائی، شفافیت، اور اعتماد پر مبنی مارکیٹنگ کو فروغ دینا ہوگا۔

Source: Official Website of Competition Commission, https://www.cc.gov.pk/

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button