یورپی مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کا منفی آغاز

آج یورپی مارکیٹس ( European Markets ) میں کاروباری دن کی ابتداء منفی رجحان کے ساتھ ہوئی ہے۔ یورپی زون کے مایوس کن Current Account Data کے جاری ہونے کے بعد مارکیٹس میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ برطانیہ کا FTSE100 آج 21 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7214 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Dax30 شدید مندی کی شکار ہے اور انڈیکس 111 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 12694 پر آ گیا ہے۔ آج سوئٹزرلینڈ کی Trade Report جاری کی گئی جس کے اعداد و شمار خاصے مایوس کن تھے۔ اسی وجہ سے SMI میں خاصے منفی رجحان کے ساتھ دن کی ابتداء ہوئی ہے۔ اور آغاز میں ہی انڈیکس 63 پوائنٹس منفی رجحان کے ساتھ 10553 کی سطح تک گر گیا ہے۔ فرانس کا CAC40 انڈیکس بھی دیگر یورپی مارکیٹس کی طرح منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے اور 46 پوائنٹس کی کمی سے 6013 پر آ گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران CAC40 میں 800 کے قریب پوائنٹس کی گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ اٹلی کی FTSEMIB آج یورپی مارکیٹس میں سب سے زیادہ مندی کی شکار ہے اور انڈیکس 214 پوائنٹس کی کمی سے 21926 پر آ گیا ہے۔ روس کا MOEXRussia انڈیکس 85 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 2345 کے لیول پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ Euronext100 8 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 1165 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسپین کا Ibex35 بھی دیگر یورپی مارکیٹس کی طرح 64 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہو کر 7928 پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button