امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی جاری۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر جسے معاشی اصطلاح میں کیبل کہا جاتا ہے کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ آج کیبل 0.3 فیصد کمی کے بعد 1.1780 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ 14 جولائی کو برطانوی پاؤنڈ پچھلے دو سال کے کم ترین لیول 1.1759 تک گر گیا تھا۔ آج بھی برطانوی کرنسی اسی قیمت کے بالکل قریب پہنچ چکی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ اسوقت بیئرش زون میں داخل ہو چکا ہے اور اس کی مسلسل فروخت جاری ہے۔ اس سے پہلے کیبل 2020 ء میں کورونا کی عالمی وباء کے موقع پر 1.1500 کی سطح تک نیچے آ گئی تھی جو اسکی تاریخ میں کم ترین سطح ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔