ایشیاء پیسیفک فاریکس: جاپانی مرکزی بینک کی مداخلت، آسٹریلین ڈالر گراوٹ کا شکار۔

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشن (Asia Pacific Forex Sessions ) کے آغاز پر جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference ) کے بعد جاپانی ین (JPY ) کی قدر مستحکم ہوئی ہے اور اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسوقت جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر 149 کی سطح سے نیچے 148.91 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ مرکزی بینک کی مداخلت سے قبل یہ 151 کے قریب پہنچ گیا گیا۔ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) بھی اس مداخلت کے نتیجے میں نیچے ٹریڈ کر رہا ہے اور 147 سے تجاوز کرنے کے بعد اب 146.50 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ دودری طرف جاپانی ہم منصب کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) بھی سست روی کا شکار نظر آ رہا ہے۔ اسوقت Aussies Dollar بھی 94 کی سطح پر موجود ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD ) 0.004 فیصد کمی کے بعد 0.6350 پر قدرے منفی مومینٹم کا شکار ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD ) 0.003 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.867 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جہاں ایشیاء پیسیفک سیشنز کے دوران جاپانی ین قدرے بہتر نظر آ رہا ہے وہیں آسٹریلین ڈالر (AUD ) گراوٹ کا شکار ہے جسکی ایک ممکنہ وجہ سرمایہ کاروں کی طرف سے جاپانی ین (JPY ) کی خریداری کا رجحان ہے۔ اگر بات کریں نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کی تو یہاں بھی نیوزی لینڈ ڈالر مضبوط نظر آ رہا ہے اور آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD ) اسوقت 0.005 فیصد کمی کے ساتھ 1.1040 پر سست روی اور گراوٹ کا شکار ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) بھی 0.002 فیصد کمی کے ساتھ 0.5730 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button